بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’پاک ، بھارت کشیدگی‘‘بھارتی صفوں میں کھلبلی آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایل او سی پر پہنچ گئے

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (ما نیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایل او سی پر ذمہ داریاں سرانجام دینے والی پاک فوج کی ٹین کور کی آپریشنل تیاریوں اور فوجیوں کی چوکسی کی سطح پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے بدھ کو ٹین کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ، لائن آف کنٹرول کے تمام علاقہ میں پاک فوج کی ٹین کور سے تعلق رکھنے والے فوجی تعینات کئے جاتے ہیں۔ آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول پر تازہ ترین صورتحال اور یونٹس اور فارمیشنز کی آپریشن تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ جنرل راحیل شریف نے آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ایل او سی پر تعینات فوجیوں کے بلند جذبے اور چوکسی کو سراہا۔ قبل ازیں کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے کور ہیڈکوارٹرز آمد پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 10 کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے، ا?رمی چیف کو لائن ا?ف کنٹرول کی موجودہ صورتحال پربریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے راولپنڈی کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل ظفراقبال نے کور ہیڈ کوارٹر آمد پر آرمی چیف کااستقبال کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کو یونٹس اور فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے10کور کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ، جوانوں کے جذبے اور تیاریوں کو سراہا۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی سرکارناقدین کو خاموش کرانے کیلئے جلد سرجیکل سڑائیکس کی ویڈیو جاری کرے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت کنٹرول لائن کے دوسری طرف پاکستان کے علاقے میں سرجیکل سٹرائیک کے دعوے کو ثابت کرنے کیلئے ویڈیو جاری کر سکتی ہے۔بھارتی فوج نے فوٹیج جاری کرنے کیلئے منظوری دید ی ہے تاہم اسکی حتمی منظوری کیلئے وزیراعظم آفس کی طرف سے انتظار ہے۔کنٹرول لائن کے دوسری طرف پاکستان کے علاقے میں سرجیل سٹرائیک کے دعوے کے بعد اپوزیشن لیڈر وں اور جماعتوں نے مودی حکومت سے سٹرجیکل سڑائیک کے بارے میں ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھاجبکہ اڑی حملے اور سرجیکل سڑائیک کے ڈرامے کے بعد اب بھی بھارتی میڈیا جھوٹ بولنے سے باز نہ آیا،بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ مبینہ سرجیکل سڑائیک کے بعد پاکستانی ہیکرز نے بدلہ لینے کیلئے متعددبھارتی ویب سائٹوں پر حملہ کردیا۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سرجیکل سڑائیک کے بعدمختلف بھارتی ویب سائٹس کو پاکستانی ہیکروں کی جانب سے سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اورپاکستانی ہیکرزکا دعویٰ ہے کہ ان کا یہ اقدام سرجیکل سڑائیک کا انتقام ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہیک کی جانے والی مختلف ویب سائٹوں پر ہیکرز نے یہ پیغامات چھوڑے ہیں کہ ہم ناقابل شکست ہیں ،تم نے اپنے ملک کے دفاع کے نام پر کشمیر میں معصوم لوگوں کو قتل کیا ،تم نے سرحد پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی اور اسے سرجیکل سڑائیک قرار دیا اب تم سائبر جنگ کی آگ کا مزہ چکھو۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…