بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت نے لائن آف کنٹرول پر محاذ جنگ کھول دیا ایک بار پھر فائربندی کی خلاف ورزی کر ڈالی پاکستان کے منہ توڑ جواب سے بھارت کا بڑا نقصان

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کے کچھ ہی دیر بعد دوبارہ سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوجی کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ آدھی رات کے وقت شروع کی گئی جو پیر کی صبح  تک جاری رہی جس کے بعد سیز فائر کا اعلان کیا گیا مگر اس کے چند ہی گھنٹوں کے بعد تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک بار پھر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ شروع کر دی گئی ہے ۔ جس کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے ۔ جبکہ فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

دوسری جانب بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں بھارتی فوجی کیمپ پر فائرنگ کا واقعہ بھی رات کو پیش آیا تھا مگر اس کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے کسی قسم کے جانی نقصان کے بارے میں بتانے سے گریز کیا گیا ہے ۔ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے دوسری بار بلا اشتعال اور شدید فائرنگ کا یہ واقعہ بارہ مولا میں ہونے والے واقعہ کے بعد پیش آیا ہے ۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے افتخار آباد سیکٹر میں فائرنگ کا سلسلہ مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے سے صبح چار بجے تک جاری رہا اور گذشتہ تین دنوں میں بھارت کی جانب سے تیسری بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔جبکہ تازہ ترین  اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر مختلف سیکٹرز میں فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریبی قصبہ اوڑی میں فوجی ٹھکانہ پر حملے کے دو ہفتوں بعد اتوار کی شب بھارتی فوج کی 46 راشٹریہ رائفلز کے کیمپ پر ایک فدائی حملے میں بی ایس ایف کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔یہ حملہ مقبوضہ کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے جان باز پورہ میں ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کیمپ میں داخل نہیں ہو سکے اور کیمپ کے باہر تصادم میں ہی دونوں حملہ آور مارے گئے ہیں۔ مقامی پولیس کیمطابق تصادم کے دوران انڈیا کی سرحدی حفاظتی فورس یعنی بی ایس ایف کا ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے۔ زخمیوں میں دو فوجی اور مزید ایک بی ایس ایف اہلکار شامل ہیں۔خیال رہے کہ یہ حملہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اوڑی حملے کے جواب میں انڈین فوج کی طرف سے کی گئی ’سرجیکل سٹرائیک‘ کے دعوے کے چار روز بعد ہوا ہے۔حملہ اتوار کی شب ساڑھے دس بجے کیا گیا۔ انڈین فوج ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ جوابی کارروائی میں دو حملہ آور مارے گئے ہیں۔بھارتی فوج کے ایک افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ شمالی ضلع بارہمولہ کے علاقے جان باز پورہ میں واقع فوج کے کیمپ کی بیرونی دیوار کے قریب مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ شروع کی۔ تاہم وہ کیمپ میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوئے۔جموں کے اودھم پور ضلع میں مقیم انڈین فوج کے شمالی کمان کے ترجمان نے کہا ہے کہ حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…