پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

’’عدلیہ کو لگام ڈالنے کی تیاریاں‘‘ نواز حکومت کا آئین میں ترمیم کا فیصلہ

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے ایک ایسی ترمیم پر غور شروع کر دیا ہے جس کے تحت سوموٹو فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی اجازت دی جا سکے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر قانون زاہد حامد کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے آئینی ترمیم پر غور ہو رہا ہے مجوزہ قانون کے تحفظ ایسے فیصلوں کو چیلنج کرنے والی اپیلیں فیصلے کی تاریخ کے دو ماہ کے اندر اندر دائر کی جا سکتی ہیں اگر اس کی منظوری دے دی گئی تو یہ اٹھارویں ترمیم 2010 کے آغاز سے ہی نافذ العمل تصور ہو گی یہ ایسا دور تھا جب اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کئی سوموٹو نوٹس لئے تھے۔ دوسری جانب اسلام آباد میں جاری پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کے اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف نے پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کا خود استقبال کیا۔ وزیر اعظم کی سربراہی میں پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کے اجلاس کے موقع پر نوازشریف استقبال کیلئے خود دروازے پر کھڑے رہے اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ، شاہ محمود قریشی ، سراج الحق ،مولانا فضل الرحمن ، ڈاکٹر فاروق ستار،اعتزاز احسن ،بلاول بھٹو، محمود اچکزئی ،آفتاب شیرپاؤ ،غلام احمد بلور سمیت دیگر رہنماؤں کو خوش آمدید کہا اور ان کیساتھ مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کرتے رہے۔وزیراعظم خوشگوار موڈ میں تھے۔اجلاس میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی اسلام آباد پہنچے اور ان کا استقبال وزیر اعظم نواز شریف نے کیا۔ وزیراعظم کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی کھڑے تھے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے اس اقدام کو سیاسی جماعتوں اور تجزیہ نگاروں کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…