پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بھارت کی زمین کے بعد سمندری حدود میں بھی غنڈہ گردی ، خطرناک اقدام کر لیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کوسٹ گارڈز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے انہوں نے ایک پاکستانی کشتی کو ضبط کر لیا ہے  جس میں چھ مشتبہ افراد سوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی علاقے پور بندر گجرات کے علاقے سے بھارتی کوسٹ گارڈز نے ایک کشتی پکڑی ہے جس کے متعلق ان کا دعویٰ ہے کہ وہ کشتی پاکستانی ہے اور اس میں سوار 9 افراد کا تعلق پاکستان سے ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی جانب سے اس قسم کی کارروائیوں میں گزشتہ ماہ اڑی حملہ کے بعد سے تیزی آئی ہے اور بھارت کی جانب سے پاکستان کو زک پہنچانے کے لئے بہت سے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کی بوچھاڑ جاری ہے جس میں آج کا واقعہ بھی شامل ہے ۔

جبکہ اس سے قبل گزشتہ روز بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر نے پاکستان کو دھمکی دی تھی  کہ ملکی سلامتی کو چیلنج کیا گیا توسرحد پار مزید سراجیکل سٹرائیک کریں گے، لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف ہماری سراجیکل سٹرائیک کے بعد پاکستان ابتک کومے سے باہر نہیں آیا ،پاکستان سراجیکل سٹرائیک سے انکا راس لیے کررہا ہے کیونکہ وہ اس سے ہونے والے نقصان سے نمٹنے کے قابل نہیں اور اسے ابھی تک اس بات کا احساس نہیں ہوا کہ کب بھارتی سپیشل فورسز آزاد کشمیر میں داخل ہوئیں اور اپنا کام مکمل کیا،ہم کسی کو نقصان پہنچنا نہیں چاہتے لیکن اگر کوئی ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا،بھگوان ہنومان کو لنکا جانے سے پہلے اپنی طاقت کا اندازہ نہیں تھا میں اپنی مسلح افواج کو اپنی طاقت کا احساس دلایا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع منوہر پریکر نے مقامی ہیرو ویر چندر سنگھ گڑھوالی کی مورتی کے افتتاح کے موقع پر کہاکہ ہماری ملکی سلامتی کو چیلنج کیا گیا تو پاکستان میں مزید سراجیکل سٹرائیک کریں گے ،ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کو نہیں چھوڑیں گے ۔انکا کہنا تھاکہ لا ئن آف کنٹرول کے دوسری طرف ہماری سراجیکل سٹرائیک کے بعدپاکستان اب بھی کومے میں ہے ۔وزیر دفاع منوہر پریکر نے مبینہ طور پر لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف سرجیکل سٹرائیکس کے دوران آٹھ دہشتگردی کے لانچ پید تباہ کرنے پر سپیشل فورسز کی کوششوں کو سراہا۔بھارتی وزیر دفاع نے کہاکہ جو کوئی بھی بھارت کو نقصان پہنچانے کے بارے میں سوچے گا بھی تو اسے سخت جواب ملے گا۔منوہر پریکر نے سپیشل فورسز کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی بھی قوم پر قبضہ کرنا نہیں چاہتے بھگوان راما نے لنکا کو فتح کیا اور اسے ویب ہیشانا کے حوالے کردیا ہم نے بنگلہ دیش میں بھی ایسا ہی کیا ،ہم کسی کو نقصان پہنچنا نہیں چاہتے لیکن اگر کوئی ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔پاکستان کی جانب بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کومسترد کرنے کے حوالے سے ایک سوال پر منوہر پریکر نے کہاکہ پاکستان اس لیے ایسا کررہا ہے کیونکہ وہ سرجیکل اسٹرائیک سے ہونے والے نقصان سے نمٹنے کے قابل نہیں اور اسے ابھی تک اس بات کا احساس نہیں ہوا کہ کب بھارتی سپیشل فورسز آزاد کشمیر میں داخل ہوئیں اور اپنا کام مکمل کیا۔بھگوان ہنومان کو لنکا جانے سے پہلے اپنی طاقت کا اندازہ نہیں تھا میں اپنی مسلح افواج کو اپنی طاقت کا احساس دلایا ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…