ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’پاک ، بھارت جنگ؟‘‘ بھارت نے بحری جنگی بیڑے اور آبدوزیں بحیرہ عرب میں اتار دیئے

datetime 29  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اڑی ڈرامے کے بعد جنگی جنون مبتلا بھارت نے بحیرہ عرب میں بڑے پیمانے پر بحری مشقوں کی تیاریاں شروع کردیں،مجوزہ مشقیں پاکستانی کوسٹ لائن کے قریب اگلے چند ہفتوں میں متوقع ہیں جن میں درجنوں جنگی جہاز اور آبدوزیں بھی حصہ لیں گی۔بھارتی اخبار ’’دی اکانومک ٹائمز‘‘ خبردار کیا ہے کہ موجودہ کشیدگی میں بھارت کی جانب سے مجوزہ مشقیں صورتحال کو مزید سنگین بنادیں گی۔ اخبار کے مطابق بحیرہ عرب پاکستان کا واحد اور اہم ترین سمندری تجارتی راستہ ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ حالات کے تناظر میں بھارتی مشقیں نہ صرف کشیدگی میں اضافہ کریں گی بلکہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے لئے ایک اور جارحانہ پیغام بھی ثابت ہونگی۔دی اکانومک ٹائمز کے مطابق ان مجوزہ مشقوں میں بھارتی بحریہ کے ساتھ ساتھ فضائیہ کے طیارے بھی شریک ہونگے۔ جدید ترین جنگی سازو سامان بھی مشقوں کا حصہ ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان کیخلاف بلا جواز محاذ کھولنے اور لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کرنے کے بعد بھارت پاکستان سے خائف ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول کے قریب واقع گاؤں خالی کروانے شروع کر دیئے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب کے سرحدی علاقوں کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے جبکہ لائن آف کنٹرول پربھارت نے بی ایس ایف کے اضافی دستے بھی بھجوا دیئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سرحدی علاقوں کی 10 کلو میٹر حدود سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نقل مکانی اور فوج کے اضافی دستوں کا حکم مرکزی حکومت کی جانب سے دیا گیا تھا جس پر عمل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال اور جنگ کی صورت میں یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی بھی وقت پاکستان سے جنگ شروع ہو سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…