ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی کوشش کی تو ۔۔۔! پاکستان نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی)وزیراعظم کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا کہ اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی کوشش کی تو پاکستان اس پر بھر پور احتجاج کرے گا اور اس معاملے کو عالمی بینک اور بین الااقوامی عدالت میں لے کر جایا جائے گا۔گزشتہ روز قومی اسمبلی میں توجہ دلا نوٹس کا جواب دیتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ہونے والی جنگوں اور کارگل کے واقعے کے بعد بھی سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کیا گیا۔سرتاج عزیز نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ عالمی بینک سندھ طاس معاہدے میں نہ صرف سہولت کار تھا بلکہ اس معاہدے کا ضامن بھی تھا اور بھارت یکطرفہ طور پر اس معاملے پر فیصلہ نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو اٹھا کر پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ پاکستان کسی بھی قسم کا بھارتی دباؤ قبول نہیں کرے گا۔سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت مختص دریاؤں کا پانی استعمال تو کر سکتا ہے لیکن ان کا بہا ؤروک نہیں سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…