ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

تمہاری انہی باتوں سے مجھے آگ لگتی ہے ، پرویز مشرف نےلائیو شو میں بھارتی صحافی کو کرارا تھپڑ دے مارا

datetime 24  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر اور ریٹائرڈ آرمی چیف جنر ل پرویز مشرف نے بھارتی صحافی کو لائیو ٹی وی شو میں چپ کروا دیا۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ یک طرفہ الزامات اور پاکستان کو ہمیشہ قصوروار ٹھہرانے کے عمل سے مجھے ہمیشہ آگ لگتی ہے اور تم لوگوں کا یہ کام مجھ سے قطعاً برداشت نہیں ہوتا۔ پرویز مشرف کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹ بولنا بند کرو اور اگر ہمت ہے تو سچ بول کر دکھاؤ۔جس کے جواب میں بھارتی اینکرنے حافظ سعید احمد کی ایک تقریر کا حوالہ دیا کہ وہ پٹھانکوٹ طرز کےمزید حملوں کی دھمکیاں دے رہے تھے تو جب وہ کھلے عام بھارت کے خلاف ایسا کہہ رہے ہیں تو یہ بھارت کے خلاف پاکستان کی دھمکی نہیں ؟

جس کے جواب میں سابق آرمی چیف نے دبنگ انداز میں شٹ اپ کال دیتے ہوئے بھارتی صحافی کو یہ کہہ کر چپ کروا دیا کہ وہ تو ایک غیر سرکاری شخص کا انفرادی بیان ہے جبکہ آپ کے صدر، وزیراعظم اور وزیردفاع سمیت ہر حکومتی عہدیدار پاکستان کے ٹکڑے کرنے کی باتیں کر رہا ہے تو کیا اس پر بات نہیں کی جانی چاہئے ؟

اس پر بھارتی صحافی نے ایک بار پھر پنیترا بدلتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم تو پاکستانی وزیراعظم کی نواسی کی شادی میں شرکت کرنے جاتے ہیں جبکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پٹھانکوٹ معاملے پر انکوائری کمیشن بٹھانے پر بھی آمادگی پاکستان کی جانب سے ظاہر کی گئی جس کے جواب میں مشرف نے ایک بار پھر زور دور موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی بات کرنا بالکل ٹھیک ہے اور ہم ہمیشہ ہی اصولی بات کرتے ہیں مگر اگر میں نوازشریف کی جگہ ہوتا تو پہلے بنگلہ دیش اور کشمیر کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے حوالے سے سوالات اٹھاتا وہ معاملات کلئیر کرنے کے بعد ہی اپنے اوپر لگائے جانے والے تازہ الزامات کی طرف توجہ دیتا کیونکہ یہ تو بہت بعد کےہیں جبکہ بھارت کی مداخلت تو سب کے سامنے ہے اور بھارت میں حکومتی سطح پر مداخلت کو تسلیم کیا گیا ہے  اور اس سلسلے میں ہمارے پاس تو اس سلسلے میں کلدیو  بھوشن جیسے بڑے بڑے ثبوت بھی موجود ہیں جس پر اینکر کو کوئی بات نہ آئی تو اس نے بریک لے لی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…