پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اور بھارت کی سرحدوں پر شدید ہلچل ، مودی سرکار نے فوج کو حکم دیدیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک )مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے کے بعد اپنی خود ساختہ طاقت کے گمان میں مبتلا بھارتی فوج نے مودی سرکار کو پاکستان کی حدود میں محدود پیمانے پر حملوں کا مشورہ دے دیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے اْڑی سیکٹر میں قائم فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے میں 17 اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد کسی تفتیش کے بغیر ہی بھارت سارا الزام پاکستان پر ڈال رہا ہے حالانکہ بھارتی میڈیا کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے اس قسم کے حملے کا خدشہ کئی روز قبل ہی ظاہرکردیا تھا لیکن اس کے باوجود بھارت اپنی غلطی نہ ماننے کی روش اختیار کئے ہوئے ہے اور بھارتی فوج تو اس حد تک آگے بڑھ چکی ہے کہ اس نے مودی سرکار کو پاکستان کی حدود میں محدود پیمانے پر حملوں کی تجویز پر غور کرنے کا بھی کہہ ڈالا ہے۔ دفاعی حکام نے کہا ہے کہ بھارت کی دفاعی حکمت عملی پاکستان کو شہہ دیتی ہے اور اس کا نتیجہ ممبئی حملے اور پٹھان کوٹ ایئربیس پر دہشت گردی کی صورت میں نکلتا ہے۔
اپنی طاقت کے حوالے سے خوش گمانی میں مبتلا بھارتی فوج اڑی حملے کے بعد لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں اضافہ کرنا چاہتی ہے۔ اس سلسلے میں بھارتی فوج اور وزارت دفاع کے اعلیٰ حکام نے مودی سرکار کو تجویز دی ہے کہ لائن آف کنٹرول سے متصل پاکستانی علاقوں اور آزاد کشمیر میں گھس کر محدود پیمانے پر کارروائی کی جائے تاہم بھارتی حکومت کو اس حقیقت کا پوری طرح ادراک ہے کہ اس طرح کی کسی بھی کارروائی کی صورت میں مکمل جنگ شروع ہونے میں وقت نہیں لگے گا۔ مودی سرکار کے لائن آف کنٹرول پر موجود سیکیورٹی فورسز کو مکمل تیار رہنے کے حکم نے بھارتی فوج میں ہلچل پیدا کر دی ہے ، اس کے علاوہ پاکستان سے متصل سرحدوں کے قریب واقع بھارتی فضائی اڈوں پر تعینات عملے کو بھی الرٹ کردیا ۔ اگرچہ بھارت پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے محدود پیمانے پر کارروائی، خفیہ فوجی آپریشن یا دیگر کارروائیوں کی تجاویز پر عمل نہیں کررہا تاہم ماضی کی طرح لائن آف کنٹرول پر اشتعال پھیلاکر مبینہ طور پر پاکستان کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں بھارتی فوج پاکستان کی حفاظتی چوکیوں اور دیگر تنصیبات پر بھاری گولہ باری کی جاسکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…