گوجرانوالہ (آئی این پی )ن لیگ کی ڈنڈا بردارفورس کے جواب میں گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی نے بھی ڈنڈابردار فورس تیارکرلی۔ پی ٹی آئی والوں نے بھی پش اپس اوراٹھک بیٹھک لگاکر اپنی تیاری بتادی۔نجی ٹی قی کے مطابق گوجرانوالہ میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں کشیدگی بڑھ گئی ، شہرمیں ن لیگ کی ڈنڈا بردارفورس کے جواب میں پی ٹی آئی نے بھی ڈنڈابردار فورس تیارکرلی۔ پی ٹی اصئی کے کارکنوں نے پش اپس اوراٹھک بیٹھک لگا کر نون لیگی کارکنوں کو جواب دیا۔ دوسری جانب پولیس نے تنبیہ کردی ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو گرفتار کر لیا جائیگا۔