ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

ڈاکٹر طاہر القادری لندن روانہ

datetime 15  ستمبر‬‮  2016 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری لندن روانہ ہوگئے، ان کا کہنا ہے کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کامعاملہ یورپی یونین میں اٹھائیں گے۔پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماثرین کو انصاف دلانے کے لیے ’تحریک قصاص‘ کا آغاز کیا تھا تاہم اسے ادھورا چھوڑ کہ انہوں نے ملک سے باہر جانے کا فیصلہ کرلیا۔طاہر القادری لاہورسے لندن کے لیے روانہ ہوئےجہاں وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے معاملے کو بین الاقوامی فورم پراٹھانے کیلئے وکلاسے مشاورت کریں گے۔عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ جب کشمیرکامعاملہ اقوام متحدہ میں جاسکتاہے تو ماڈل ٹاؤن کی فریاد بھی یورپی یونین میں کی جاسکتی ہے۔طاہر القادری کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک قصاص سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کو انصاف دلانے کیلئے شروع کی گئی جس کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کا آغاز مشاورت سے کیاجائے گا۔ایک سوال پرڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ جانے کا آپشن ختم نہیں کیا، جاتی امراء کواسٹاپ نہیں بلکہ منزل بنائیں گے۔یاد رہے کہ 17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں تحریک منہاج القران کے مرکزی سیکریٹریٹ اور پاکستانی عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا، مگر پی اے ٹی کے کارکنوں کی مزاحمت اور پولیس آپریشن کے باعث 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 90 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔اس واقعے کے بعد کارکنوں کو انصاف دلانے کے لیے طاہر القادری وطن واپس آگئے تھے اور انہوں نے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ بھی کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…