پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’پاکستان حساب کتاب دینے کیلئے تیار ہو جائے‘‘ نریندر مودی نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے اور نواز شریف ۔۔بھارتی میڈیا کی پاکستان کو کھلے عام دھمکیاں

datetime 7  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے بھارت کو منہ توڑ جواب کیا دیا ۔ بھارتی سورماؤں کی نیندیں ہی حرام ہو گئیں۔ تفصیل کے مطابق بھارتی میڈیا پاکستانی جرنیل و سپہ سالار فوج جنرل راحیل شریف کی یوم دفاع پر تقریر سے بری طرح بوکھلا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نریندر مودی رواں سال ماہ نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے اور نواز شریف سے سخت انداز میں دوٹوک بات کریں گے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ مودی چہرے پر مسکراہٹ ضرور لے کر جائیں گے مگر اس بار پاکستان سے فائنل حساب کتاب ہوگا۔ بھارتی ٹی وی ژی نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے نریندر مودی کی دوستی تو دیکھ لی ہے لیکن اب وہ حساب کتاب دینے کیلئے تیار ہو جائے۔ ژی نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان مسلسل بھارت پر وار کئے جا رہا ہے۔ نومبر میں نریندر مودی سارک سمٹ میں حصہ لینے پاکستان آئیں گے تو پاکستان سے سخت انداز میں دو ٹوک بات کریں گے۔ ژی نیوز رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جی 20 میٹنگ میں چین پر واضح کیا ہے کہ پاکستان دہشتگرد ہے اور دہشتگرد ہی رہے گا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…