بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

24ستمبر فیصلے کا دن ، عمران خان نے شہریوں سے بڑی اپیل کر دی ، کیا ہونے جارہا ہے ؟ پتہ چل گیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2016 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم نے جو زبا ن ا ستعمال کی اس سے کراچی جلسہ کرنے پر مجبور ہوئے۔ کراچی کے لوگ اکیلے نہیں ہیں۔ کراچی پر بیس پچیس سال پہلے خوف طاری کیا گیا تھا۔عمران خان نے کہا برسر اقتدار آ کر کراچی پولیس کو غیر سیاسی بنائیں گے اور پھر رینجرز کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ نواز شریف کے وزیراعظم رہنے تک ادارے ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کراچی پر ایک مافیا نے قبضہ کیا اگر شہر میں انتشار نہ ہوتا تو یہ شہر دبئی سے زیادہ ترقی یافتہ ہوتا۔ عمران خان نے کہا بانی ایم کیو ایم نے خوف پھیلا کر سارے ملک کو عذاب میں ڈالا۔ ملک میں دہشتگردی متعارف کرانے کا ذمہ دار متحدہ بانی ہے۔ متحدہ بانی نے لندن میں بیٹھ کر لوگوں کو قتل کرایا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا بھارت میں “را” نے متحدہ بانی کے پوسٹر لگوائے اور بانی ایم کیو ایم نے “را” کے ساتھ مل کر انتشار پھیلایا۔ بانی ایم کیو ایم نے کسی کو نمبر ٹو نہیں بننے دیا۔
عمران خان نے کہا سب سے پہلے کراچی کی پولیس ٹھیک کرنی پڑے گی جس طرح ہم نے خیبر پختونخوا میں پولیس کو غیر سیاسی بنایا۔ خیبرپختونخوا پولیس میں حکومت مداخلت نہیں کرتی۔ خیبرپختونخوا میں پولیس نے جرائم کو کم کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا اسفند یار نے ہماری حکومت پر بڑی تنقید کی ۔ ہماری حکومت سے پہلے اسفند یار پشاور سے نہیں دبئی سے تقریر کرتا تھا اور اب پشاور سے تقریر کرتا ہے۔ کپتان نے مزید کہا پنجاب ، کراچی میں کسی کو پولیس پر اعتماد نہیں۔ نصیراللہ بابر آپریشن میں حصہ لینے والوں کو چُن چُن کر مارا گیا۔ اللہ نے موقع دیا تو کراچی پولیس کو ایسا بنائیں گے کہ رینجرز کی ضرورت نہیں پڑے گی اور دوسرا کام خیبرپختونخوا کی طرح بلدیاتی نظام کراچی میں لائیں گے۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے اپنے خطاب میں کہا ہم سب نے ملکر نواز شریف سے جواب مانگنا ہے ۔ پاناما لیکس کے معاملے پر اسپیکر نے میرا ریفرنس بھیج دیا اور نواز شریف کا روک دیا۔ نواز شریف کے وزیراعظم رہنے تک ادارے ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ 24 ستمبر فیصلے کا دن ہے رائے ونڈ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے اس میں پاکستان کے تمام شہریوں کو شامل ہونے کی بھی اپیل کی۔ کپتان نے کہا نئے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے انصاف ملنے کی امید ہے۔ انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…