ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

انصاف نہ ملاتو۔۔عمران خان نے عوام کونیاراستہ کھلنے کاعندیہ دیدیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےکہاہےکہ رائیونڈ کی جانب مارچ کرنے کے لیے سارے پاکستان سے لوگ جمع ہونگے۔ انھوں نے کہاکہ پورے پاکستان کوانصاف کے لیے سڑکوں پرلاؤں گا۔کراچی کے قائد اعظم انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتےہوئے عمران خان نےکہاکہ ایک وزیراعظم اپنی کرپشن چھاپنے کے لیے ملک کے ادارے تباہ کررہا ہے۔ انھوں نے کہاکہ سپیکرنےنوازشریف کےخلاف ریفرنس مسترد کرتے ہوئے عمران خان کے خلاف ریفرنس منظورکرلیا۔انھوں نےکہاکہ پانامہ لیکس میں نام تو نوازشریف کا آیاتھا۔جس کا نام پانامہ میں نہیں،اس کے خلاف ریفرنس منظور کرلیا ہے۔ عمران خان کاکہنا تھاکہ ظالموں کوپکڑنےکےبجائےتحفظ دیاجارہاہے۔سپیکرصاحب دومرتبہ دھاندلی کرکےبیٹھےہوئےہیں۔ انھوں نے پرانے الزام کو دہراتے ہوئے کہاکہ شریف خاندان کی اربوں روپےکی جائیدادیں ہیں۔ پاناماپرجواب کےبجائےہم پرالزامات لگائےرہےہیں۔
عمران خان نےکہاکہ انصاف کاراستہ بندہواتوخونی انقلاب کاراستہ کھل جاتاہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نےکہا کہ چیئرمین ایف بی آرہرماہ20،25کروڑروپےدبئی بھیجتاہے۔ انھوں نے کہاکہ اداروں سے انصاف کی امید نہیں۔ عوام کوسڑکوں پرآناہوگا۔دریں اثناعمران خان نے سٹیل ملزملازمین کی نجکاری کے خلاف دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جس معاشرے میں انصاف نہ ہووہ قائم نہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہاکہ سٹیل مل کی نجکاری کے خلاف ہیں ۔نوازشریف اس سٹیل مل کوبہتربناسکتے ہیں لیکن وہ خود اپنے اثاثے بنانے میں مصروف ہیں ۔عمران خان نے کہاکہ سٹیل مل کے ملازمین نے اپنے حقوق کےلئے سڑکوں پرآکرایک مثال قائم کردی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اقتدارمیں آکر بہترین میجمنٹ سے سٹیل مل کوخسارے سے نکال لیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے خیبرپختونخوامیں مثالی کام کئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ظالم نظام میں عوام کواپنے حقوق کےلئے نہیں کھڑے ہوں یہ معاشرہ کسی کونہیں پوچھے گا۔اس ملک میں طاقت ورطبقہ اپنے مفادات کی حفاظت کررہاہے ۔انہوں نے سٹیل مل کے ملازمین کوبھی دھرنے میں شرکت کی دعو ت دی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…