جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف نے اگلا الیکشن خریدنے کا منصوبہ تیار کرلیا اس کیلئے وہ یہ کام کریں گے نہیں تو جیل جائیں گے

datetime 3  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے وزیر اعظم اور حکومت کیساتھ کیساتھ قومی اداروں پر بھی دباؤڈالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سپر یم کورٹ کا احترام کرتے ہیں مگرجب تک انصاف نہیں ملے گا سڑکوں پر رہیں گے ‘نوازشر یف نے آئندہ الیکشن کمیشن جتنے کیلئے امیدواروں کو 1/1ارب دینے کامنصوبہ بنا رکھا ہے کیونکہ نوازشر یف نے اگلا الیکشن نہ جیتا وہ جیل جائیں گے ‘نوازشر یف پانامہ لیکس سے بچے نکلے تو ملک تباہو جائیگا’چیئر مین ایف بار جانتے ہو وہ ماہانہ کتنا پیسہ دوبئی بجھواتے ہیں ان میں غیر ت ہے تو نوازشر یف سمیت پانامہ لیکس کے تمام لوگوں کو نوٹس بجھو’ ‘نوازشر یف پار لیمنٹ کو جواب دینے سے بھاگتے ہیں ‘ پانامہ لیکس میں نوازشر یف اور انکے خاندان کی چوری پکڑی جا چکی ہے ‘نوازشر یف احتساب سے بچنے کیلئے ملک اور اداروں کو تباہ کر رہے ہیں ‘نوازشریف خوش فہمی میں نہ رہیں کہ لوگ پاناما کرپشن کوبھول جائیں گے، عمران اور پاکستانی قوم پاناما معاملے کو نہیں بھولے گی’نیب دو دولاکھ والے لوگوں کو پکڑتی ہے مگر نوازشر یف جیسے اربوں روپے کی پاکستان سے چوری کر کے بیرون ملک جائیدایں بنانیوالوں کو کوئی نہیں پوچھتا ‘پنجاب میں (ن) لیگ پو لیس کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرتی ہے میرے سمیت تحر یک انصاف کی تمام قیادت پرجھوٹے مقدمات درج ہیں ‘حمزہ شہبا زنے لاہور میں ہمارے کارکن کوپو لیس کے ساتھ ملکر قتل کروایا دیا۔
وہ ہفتے کولاہور میں تحر یک احتساب کے سلسلے میں شاہدرہ سے پنجاب اسمبلی تک نکالے جانیوالے احتساب مارچ کے شر کا سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر تحر یک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہا نگیر خان ترین ‘شاہ محمودقر یشی ‘چوہدری سرور ‘عبد العلیم خان ‘اعجاز احمد چوہدری ‘خورشید محموقصوری اور اسد عمر سمیت مر کزی اور صوبائی قائدین کے علاوہ تحر یک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی شر یک ہوئی تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا کہ سیالکوٹ کا رنگ باز خواجہ آصف کہتا ہے کہ میاں صاحب تھوڑے ہی دنوں میں لوگ پاناما لیکس کو بھول جائیں گے ‘ لیکن ن لیگ والے یاد رکھیں نہ عوام اور نہ ہی ہم پاناما لیکس کو بھولنے دیں گے۔وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ اپنے قانون کے تحت احتساب کریں اور وہ اپنے آپ کو بچانے کیلئے ملکی ادارے تباہ کر رہا ہے’ہر جمہوریت میں وزیر اعظم جوابدہ ہوتا ہے لیکن نواز شریف پچھلے پانچ مہینے سے پہلو تہی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف دنیا کا وہ واحد سیاستدان ہے جس نے سپریم کورٹ پر حملہ کرایا، سیاستدانوں کی خریدو فروخت شروع کی، میڈیا ہاوسز کو خریدنے کی کوشش کی۔ نواز شریف نے ہمیشہ ہی رشوت دے کر لوگوں کو خریدا یہ وہ شخص ہے جس نے آرمی چیف کو مری بلا کر بی ایم ڈبلیو کی چابی پکڑا دی۔انہوں نے کہا کہ میں نیب کے چیئرمین کو کہوں گاکہ مرنے کے بعد تم نے نواز شریف کو نہیں بلکہ اللہ کو جواب دینا ہے’ایف بارے کے چیئر مین میں جانتا ہوں کہ ہر مہینے کتنے کروڑ روپے تم دبئی بھیجتے ہو’میں پوچھتا ہوں کہ کیا آپ کا دنیا میں آنے کا مقصد جانوروں کی طرح صرف بچے پیدا کرنا ہے ایف بی آر کے چیئرمین اگر تم میں غیر ت ہے تو پاناما پیپرز میں نام آنے والے سب لوگوں کو نوٹس بھیجو۔ایف آئی اے سے پوچھتا ہوں کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ ایک غیر ملکی اخبار میں خبر چھپتی ہے اور آپ پاکستانی میڈیا ہاوس کو بند کردیتے ہیں۔الیکشن کمیشن آف ن لیگ میں پوچھتا ہوں کہ آخر کتنی دیر تک آپ ن لیگ کی بی ٹیم بنے رہیں گے۔ہم اداروں پر پریشر نہیں ڈال رہے۔ ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ ادارے بلاتفریق اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔عمران خان نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے 2018 کا الیکشن جیتنے کیلئے ہر ایم این اے کو ایک ایک ارب روپے دینے ہیں تاکہ الیکشن جیت سکے کیونکہ اگر یہ الیکشن ہار گیا تو سیدھا جیل میں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر عدلیہ سے انصاف کی امید کرتے ہیں ‘نیب کے چیئرمین نے بھی 5 ماہ میں کچھ نہیں کیانیب 2/2لاکھ والے لوگوں کو پکڑتی ہے مگر نوازشر یف جیسے لوگ جنہوں نے ملک میں اربوں کی چوری کر کے پیسے ملک سے باہر بجھوایا ہے انکو کوئی نہیں پو چھتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کیلئے یہ ریلی بہت ضروری ہے کیونکہ حکمران ملک کا مستقبل تباہ کر رہے ہیں’ وزیر اعظم اور وزرا چوری کریں تو ملک برباد ہو جاتا ہے’ جمہوریت میں وزیراعظم جوابدہ ہوتا ہے’ وزیر اعظم کہتے ہیں اپنے قانون کے تحت اپنا احتساب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کرپٹ لیڈر ملک کے اداروں کو کرپٹ کر دیتا ہے’ادارے کرپٹ ہوں تو ملک تباہ ہو جاتا ہے اور پاکستان کے اداروں کو سب سے زیادہ تباہ نواز شریف نے کیا؟۔ عمران خان نے کہا پاناما لیکس کے معاملے پر عدلیہ سے انصاف کی امید کرتے ہیں ہم صرف نواز شریف اور حکومت پر ہی نہیں اداروں پر بھی دبا ڈال رہے ہیں ڈال رہے کہ وہ انصاف کے مطابق کام کر یں۔ اپنی رہا ئش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ لاہور میں احتساب ریلی سے لاہور میں تاریخ بنے گی، لاہور کے لوگ سیاسی شعور رکھتے ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد احتساب مارچ میں شریک ہو گی ‘عوام کو شعور آگیا ہے اور وہ ضرور نکلیں گے اللہ کے بعد لاہور کے لوگوں پر اعتماد ہے جو سیاسی شعور رکھتے ہیں۔تحریک انصاف بدل گئی ہے اور اب کوئی بھی تشدد ہوا تو مقابلہ کریں گے تاہم اگر حکومت پر امن رہے گی تو ہم بھی پر امن رہیں گے آج کی تحریک انصاف ظلم کے سامنے کھڑی ہوجائیگی۔
انہوں نے کہا کہ شریفوں کی بادشاہت کو وارننگ دیتا ہوں،احتجاج پرامن ہے،وہ بھی پرامن رہیں ، اگر نواز شریف پاناما لیکس سے نکل گئے تو وہ مزید ادارے تباہ کریں گے اور اگلا الیکشن بھی خریدیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نوازشر یف کو کرپشن کا پیسہ ہضم نہیں کرنے دونگا ہمارا احتجاج پر امن ہے اگر کوئی بھی انتشار ہوا تو حکومت ذمہ دار ہو گئی میں وہ احتساب مارچ میں لوگوں کو بتائیں گے کہ ایک وزیر اعظم اپنا پیشہ بچانے کیلئے لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے ، وزیر اعظم نے اداروں کو تباہ کر دیا اور ہم پانچ مہینے سے جواب مانگ رہے ہیں مگر وزیر اعظم جواب دینے کی بجائے طوطا مینا کی کہانی شروع کر دیتے ہیں۔ حکومت نے جگہ جگہ کنٹینر رکھ کر ہماری ریلیوں کو روکنے کی کوشش کی اور کنٹینر کی وجہ سے ریلیاں نہیں پہنچ رہیں۔ایک وزیر اعظم کرپشن کرتا ہے تو ادارے تباہ کر تا ہے الیکشن کمیشن بھی تباہ ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ وزیر اعظم ہیں جنہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کروایا ، ان کا مقصد پاکستان کی بہتری نہیں اپنے لیے فائدہ اٹھانا ہے ، وزیر اعظم یہاں سے پیسہ چوری کر کے باہر لے جا رہے ہیں۔وزیر اعظم لوگوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں مگر اپنا پیسہ باہر لے جا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…