ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

آرمی چیف سے عمران خان کی اچانک ملاقات کی خبر آنے کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے کیا حکم جاری کیا؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 2  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے عمران خان کی اچانک 11 منٹ کی ملاقات نے حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے فوری طور پر اپنے ساتھیوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ معلوم کیا جائے ملاقات طے شدہ تھی یا اتفاقیہ ‘ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی مردان ہیلی پیڈ پر 11 منٹ تک ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور زیر بحث آئے تھے جونہی میڈیا پر یہ خبرریلیز ہوئی تو حکومتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے قریبی ساتھیوں کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر انٹیلی جنس کے ذریعے معلومات لی جائیں اس ملاقات کا کیا پس منظر تھا؟ کیا یہ ملاقات واقعی اتفاقیہ تھی یا کسی قوت نے اس کا خاص طور پر اہتمام کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز پہلے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف سے انتہائی خفیہ ملاقات کی تھی اور انہیں پیشکش کی تھی کہ وہ اگر فیلڈ مارشل بننا چاہیں تو حکومت اس کیلئے بھی تیار ہے اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف بنانے کو بھی تیار ہے۔ لیکن تاحال آرمی چیف کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا اس وجہ سے حکومتی حلقوں میں پہلے ہی بے چینی پائی جاتی ہے اور گزشتہ روز ہونے والی آرمی چیف ‘ عمران خان ملاقات نے حکومت کے ماتھے پر پریشانی کی مزید گہری لکیریں پیدا کردی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…