اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد نوازشریف نے نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا 14 اگست 2017ء کو افتتاح کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد راولپنڈی میٹرو کو نئے ایئر پورٹ سے منسلک کیا جائے ۔ وہ جمعہ کو ایوان وزیراعظم میں ایوی ایشن امور کے بارے میں اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الٰہی، ڈی جی سول ایوی ایشن ایئر مارشل عاصم سلمان اور سینئر سرکاری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دور ان وزیراعظم کو بنوں اور مانسہرہ سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ہوائی اڈوں پر کام کی صورتحال اور پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تقریباً 82 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور منصوبے کو مختص مالیاتی وسائل کے اندر مکمل کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں ٗ منصوبے کو 3 بڑے پیکیجز مسافر ٹرمینلز، فضائی اور زمینی حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اسلام آباد کا نیا ہوائی اڈہ 14 اگست 2017ء کو فعال ہو جائے گا۔ اجلاس کو رابطہ سڑکوں، آبی سہولیات، قدرتی گیس، بجلی اور متعلقہ سہولیات کی فراہمی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ رماں ڈیم اور کسانہ ڈیم نئے ہوائی اڈے کو پانی فراہم کریں گے اور یہ جلد مکمل ہو جائیں گے۔ وزیراعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ مسافروں کیلئے علاقائی محور ثابت ہو گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسلام آباد راولپنڈی میٹرو کو نئے ایئر پورٹ سے منسلک کیا جائے تاکہ مقامی آبادی کو سہولت ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ 14 اگست 2017ء کو نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا افتتاح کریں گے۔ اجلاس کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم کو عالمی معیارات کے مطابق منصوبے کی توسیع کیلئے مجوزہ مختلف جدید ڈیزائنوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ مجوزہ ڈیزائن مغل اور ہسپانوی طرز تعمیر کے امتزاج کے ساتھ جدید فن تعمیر کے حامل ہیں۔ وزیراعظم نے مجوزہ ڈیزائنوں کی منظوری دیتے ہوئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی توسیع کا کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔
بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے ۔۔۔۔! نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ ،بڑا اعلان کردیاگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان



















































