ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

پنڈی کے سیاستدان کاکیا حشر ہوگا؟ پیش گوئیاں کرنے والے کے بارے میں نوازشریف نے حیرت انگیز پیش گوئی کردی

datetime 2  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کالاشاہ کاکو(نیوزڈیسک)پنڈی کے سیاستدان کاکیا حشر ہوگا؟ پیش گوئیاں کرنے والے کے بارے میں نوازشریف نے حیرت انگیز پیش گوئی کردی،وزیراعظم محمد نواز شریف کا کالا شاہ کاکو میں ایسٹرن بائی پاس منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پچھلے 3 برس میں کئے گئے اقدامات کے نتائج آنے لگے ہیں۔ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ملک بھر میں تیزی سے بجلی کے کارخانے لگائے جا رہے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ پنڈی کا سیاست دان طوطے کی طرح فال نکالتا ہے کہ اس سال حکومت چلی جائے گی لیکن ساڑھے 3 سال میں کچھ نہیں ہوا تو اگلے ڈیڑھ سال بھی گزر جائیں گے جب کہ آئندہ عام انتخابات میں ہم کامیاب ہوکر دوبارہ حکومت بنائیں گے۔ ملک بھر میں 40 نئے ہسپتال بنائے جا رہے ہیں۔ آج دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ ترقی کی یہی رفتار رہی تو ملک سے بہت جلد بیروزگاری کا خاتمہ ہو جائے گا۔ ہم پورے ملک کا مفاد اور ترقی کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والا ایک سیاستدان گزشتہ ساڑھے تین سال سے ہمارے جانے کی باتیں کر رہا ہے۔ میں ان سے کہتا ہوں کہ وہ ٹیلی وڑن پر بیٹھ کر طوطا فال نکالتے رہیں۔ ہماری کارکردگی کی وجہ سے انشااللہ آئندہ بھی ہمیں کامیابی ہوگی۔ یہ سیاستدان شاید اگلے الیکشن میں اپنی سیٹ بھی جیت نہ پائے۔ پنڈی کے سیاستدان کو آئندہ ایم این اے بننے کا بھی موقع نہیں ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سمجھدار بندے کا ہاتھ عوام کی نبض پر ہوتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ عوام ملک میں دھرنوں کی سیاست نہیں بلکہ ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…