ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

جنرل راحیل شریف کے صبر کا پیمانہ لبریز،نریندرمودی اور بھارتی خفیہ ایجنسی کو خطرناک نتائج سے آگاہ کردیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت(نیوزڈیسک)جنرل راحیل شریف کے صبر کا پیمانہ لبریز،نریندرمودی اور بھارتی خفیہ ایجنسی کو خطرناک نتائج سے آگاہ کردیا، پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے دو ٹوک الفاظ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور خفیہ ایجنسی را کو متنبہ کیا ہے کہ ہم اپنے دشمنوں اور ان کی چالوں کو سمجھتے ہیں۔ مودی ہوں یا را سن لیں، ہماری سرحدیں محفوظ ہیں۔ ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ ملکی سلامتی کیلئے آخری حد سے بھی آگے جائیں گے۔ قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ ہمارے ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں۔ پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ہم بالکل صحیح سمت پر جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے طوفان پر جس طرح قابو پایا اس طرح کوئی قابو نہ پا سکا۔ فوج سب کے بھلے کیلئے کام کر رہی ہے۔ دنیا کچھ بھی سمجھے یہ ہمارے بقاء کی جنگ ہے، ہم اسے اس طریقے سے ہی لڑیں گے۔ جنرل راحیل شریف کا گلگت میں سی پیک منصوبے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکیورٹی کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔ سی پیک کے لیے سپیشل سیکیورٹی ڈویڑن کم ترین وقت میں بنا لیا گی ہے۔ راہداری منصوبے کے چپے چپے کی حفاظت کریں گے۔ خنجراب سے راولپنڈی تک پورا سی پیک محفوظ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہر حال میں کرنا ہے۔ پاکستان میں ترقی کرپشن کے خاتمے کے بغیر نہیں آئے گی۔ کرپشن اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کو ہر قیمت پر اور ہر سطح پر توڑیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…