اسلام آباد(این این آئی )وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے برطانیہ کو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس انداز میں الطاف حسین برطانوی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں یہ نہ صرف حکومت پاکستان بلکہ پورے ملک کی عوام کیلئے ناقابل قبول ہے،برطانوی ہائی کمشنر نے وزیرداخلہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ برطانیہ کی سرزمین پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،برطانیہ الطاف حسین کے خلاف پاکستان کی شکایت پر قانون کے مطابق کاروائی کرے گا۔بدھ کو برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے یہاں پنجاب ہاؤس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی،ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات،مختلف امور میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین برطانیہ میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں اور پاکستان میں بدامنی،اشتعال اور عوام کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسارہے ہیں،الطاف حسین ریاست پاکستان اور ریاستی اداروں کی بے توقیری کر رہے ہیں جو کسی بھی ملک اور قوم کیلئے ناقابل برداشت ہے اور برطانیہ جیسے مہذب ملک میں بیٹھ کر ایک شخص جس انداز میں شر انگیزی کر رہا ہے وہ نہ صرف برطانوی بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ الطاف حسین کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرے اور اس سلسلے میں حکومت پاکستان نے برطانوی کو ریفرنس ارسال کردیا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے وزیرداخلہ کو یقین دہانی کرائی کہ برطانیہ اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف کسی کو استعمال نہیں کرنے دے گا اور پاکستان کی شکایت پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔
وزیر داخلہ کا ایم کیو ایم قائد سے متعلق برطانیہ سے مطالبہ ‘ برطانوی حکومت کے موقف نے حیران کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری



















































