اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے وزیراعظم نوا زشریف سے 120سیاستدانوں اور بااثر شخصیات کے خلاف بدعنوانی اور دہشتگردی کے الزامات پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انگلش اخبار کے مطابق ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے 2وفاقی وزراء اور پنجاب کے صوبائی وزیر سمیت سندھ کی چار سے پانچ بڑی شخصیات ، مشیروں سمیت قومی و صوبائی اسمبلی ارکان کی فہرست فراہم کر تے ہوئے ان کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان میں کچھ بعض حکومتی اعلیٰ عہدیداروں سمیت کاروباری شخصیات بھی اس فہرست میں شامل ہیں جن کے خلاف اعلیٰ فوجی قیادت کارروائی کرنا چاہتی ہے جس کا مقصد یہ ہ کہ نیشنل ایکشن پلان کو کامیاب کیا جاسکے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کو یہ فہرست حال ہی میں وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے نیشنل ایکشن پلان کے ایک اجلاس میں پیش کی گئی ، ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے فہرست کے ساتھ دستاویز ی ثبوت بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری کردہ فہرست تو وزیراعظم تک پہنچا دی ، اب نواز شریف پر ہے کہ وہ کب ان بااثر شخصیات کے خلاف ایکشن لینے کا حکم دیتے ہیں ۔ اس وقت سیاسی حالات اور سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے وزیراعظم شدید دباؤمیں ہیں، اور معاملے کو لٹکانا چاہتے ہیں لیکن اعلی فوجی قیادت نے فوری ایکشن لینا چاہتی ہے ۔ ن لیگ کے اہم ترین رہنماچورہدر ی نثار علی خان خود بھی ان کے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی چاہتے ہیں۔ اور انہوں نے وزیراعظم سے کو کئی بار کہا ہے ان کے لوگوں کو بالکل بھی محفوظ راستہ فراہم کرنا درست نہیں ہے۔وفاقی کابینہ کے انتہائی طاقتور رکن چوہدری نثار علی خان بھی ان لوگوں کے خلاف سخت ایکشن چاہتے ہیں۔ انہوں نے کئی مرتبہ وزیر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ جو کرپشن، منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی معاونت کرتے ہیں حکومت ایسے لوگوں کو بالکل بھی محفوظ راستہ فراہم نہیں کرنا چاہیے ۔
ان 120 لوگوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے پاک فوج نے حکومت کو حتمی فہرست دیدی، ہلچل مچ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی















































