کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم کے اہم ترین رہنما مصطفی کمال کی پارٹی میں شامل،رکن قومی اسمبلی آصف حسنین نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے میرا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جو مینڈیٹ مجھے الطاف حسین سے ملا، وہ میں چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔آصف حسنین نے کہا کہ 22 اگست ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔ پاکستان مخالف نعروں کے بعد ایم کیو ایم میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہ گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کے میں نے مصطفیٰ کمال کو پی ایس پی میں شمولیت کیلئے خود فون کیا۔ مصطفیٰ کمال کو کہہ دیا تھا کہ، بس اب بہت ہو گیا۔ میں اب ایم کیو ایم میں مزید نہیں رہ سکتا۔ مصطفیٰ کمال کا اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ وہ آصف حسنین کو پی ایس پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف حسین ایم کیو ایم کے بانی کے نام پر ملنے والا مینڈیٹ چھوڑ کر آئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے دیگر رہنماءصرف ایم کیو ایم کے بانی سے لاتعلقی کا اعلان نہ کریں بلکہ ان کے مینڈیٹ کو بھی لات ماریں۔
ایم کیو ایم کے اہم ترین رہنما مصطفی کمال کی پارٹی میں شامل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری



















































