اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار اور خواجہ اظہار کو رہا کر دیا گیا

datetime 23  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے گرفتار شدہ اہم ترین رہنماؤں کو رہا کر دیا گیاہے۔ تفصیل کے مطابق رینجرز حکام نے فاروق ستار اور خواجہ اظہار کو کڑی تفتیش کے بعد رہا کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ کل کراچی کے حالات خراب ہونے پر ایم کیو ایم رہنماؤں کو کراچی پریس کلب کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کی ملک دشمن تقریر کے بعد ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے بیان سے لاتعلقی کا اظہار شروع کردیا ہے اور پاکستان زندہ باد کے پیغامات جاری کر دئے۔ایم کیو ایم کے معروف رہنما بابر غوری نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا’’پاکستان زندہ باد‘‘۔فیصل سبزواری کا بھی کہنا تھاکہ پاکستان زندہ باد۔طاہر مشہدی بولے کہ ہمیں پاکستان کیلئے خدمات پر فخر ہے ’’پاکستان زندہ باد‘‘۔رشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ میں صرف ایک پاکستان پر یقین رکھتا ہوں۔میرے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے اور کچھ نہیں۔
ایم کیوایم کے رہنما رکن سندھ اسمبلی سید خالد احمد نے بھی پاکستان ززندہ باد کا پیغام بھیجا۔
پارٹی کے سینئر رہنما سلیم شہزاد کہنے لگے ہمیشہ پاکستان سے محبت کرو،پہلے پاکستان پھر کوئی اور۔ پاکستان سب سے پہلے ہے اور یہ بات حتمی ہے۔ایم پی اے ارم فاروقی نے متحدہ قائد کے شر انگیز بیان کے بعد ایم کیو ایم چھوڑنے کا اعلان کر دیااور ایم پی اے خالد بن ولایت ایم کیو ایم سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ، وہ آج پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ترجمان پی ایس پی کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے خالد بن ولایت پی ایس 105 سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔شمولیت سے قبل انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہمیشہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے رہیں گے ۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…