اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

امریکہ ،پاکستانی حکمرانو ں اور فو جی قیا دت کی جا سو سی کیو ں اور کیسے کر رہا ہے؟ تہلکہ خیز انکشا فا ت

datetime 22  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) آن لائن نیو ز سائٹ دا انٹرسیپٹ کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی یعنی این ایس اے مبینہ طور پر پاکستان کی اعلیٰ سول اور فوجی قیادت کی جاسوسی کرتی رہی ہے۔دی انٹرسیپٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ این ایس اے نے مالویئر یا خفیہ پروگرام کے ذریعے پاکستان کے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) کے وی آئی پی ڈویژ ن کو ہیک کیا۔انٹر سیپٹ کی اپریل 2013 پریزنٹیشن دستاویز کے مطابق مذکورہ ڈویژن پاکستان گرین لائن کمیونیکیشن نیٹ ورک کے لیے بہت اہم سمجھا جاتا ہے جو ملک کی اعلیٰ سول اور فوجی قیادت کے استعمال میں ہے۔
مذکورہ دستاویزات کو این ایس اے سیگ ڈیو ڈویژن کی جانب سے ’انتہائی خفیہ‘ کا ٹائٹل دیا گیا ہے۔دا انٹر سیپٹ کی جانب سے جاری کی رپورٹ کے مطابق این ایس اے کا سپیشل سورس آپریشنز ڈویژن کا نیوز لیٹر بتاتا ہے کہ کس طرح ایجنسی کا سیکنڈ ڈیٹ سافٹ ویئر مسلسل پاکستان میں فوکساسڈ کے سرور کو براہ راست متاثر کررہا تھا۔یاد رہے کہ سنوڈن نے امریکی ایجنسی کا انتہائی خفیہ مسودہ افشاں کیا تھا جو مالویئر پر عمل درآمد کرانے کے لیے این ایس اے کے آپریٹرز کو دیا جاتا تھا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی انٹر سیپٹ سنوڈن کی جانب سے لیک کی جانے والی متعدد دستاویزات کو شائع کرچکا ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…