اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رہنما مسلم لیگ (ق)چودہرپرویز الہی نے کہا ھے کہ ا ورنج ٹرین منصوبہ محض ڈالر بناؤ سکیم ہے اور وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف اس سکیم کے تحت لاہور کو قو می ورثے سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کیا۔سابقہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پریس کانفرس میں کہا ہے کہ شہباز شریف نے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا ہے سارا لینڈریوینیوایکٹ تحت شہباز شریف سے وصول کیا جائے ۔ایک سواکل کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلے تسلیم نہ کرنا شریف خاندان نے اپناوطیرہ بنا لیا ہے لہٰذا یہ عدالتوں کوکچھ نہیں سمجھتے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بچوں کے اغواء کا مسلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور پنجاب حکومت اس میں لچک دکھا رہی ہے اس لیئے سپریم کورٹ اس مسلہ کا از خود نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے لیئے چائلڈپروٹیکشن بیورو بھی ہمارے دور میں بنے اور ہم نے اپنے دور میں بچوں کے اغواء کے چودہ کیس پکڑے تھے۔چودھری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ اورنج ٹرین منصوبہ ایک کرپٹ منصوبہ ہے اور شریف خاندان نے یہ منصوبہ محض ڈالر کمانے کے لیے شروع کیا ہوا ہے اور وزیر اعلٰی پنجاب لاہور کو قومی ورثے سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔پرویز الٰہی نے کہا کہ فوری طور پر کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کیا جائے اور میٹرو ٹرین منصوبے کو روکا جائے۔
شہباز شریف نے اربوں کا نقصان پہنچایا, فوری طور پر یہ کام کیا جائے‘ سینئر سیاستدان کا بڑا مطالبہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری



















































