اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعظم نواز شریف کل کو نسا بڑا کام کر نے والے ہیں ؟ خبر آگئی

datetime 21  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)وزیراعظم محمد نواز شریف 22 اگست پیرکو لاہور سیالکوٹ موٹروے کا افتتاح کریں گے۔ 98 کلو میٹر موٹروے کا یہ منصوبہ 43.847 بلین ڈالرز کی لاگت سے 24 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے زرعی زمینوں سے گزرے گی جو بہت سے کاروباری سرگرمیوں والے مراکز کو بھی ایک دوسرے سے جوڑیگی ٗ موٹروے کی تعمیر سے شہریوں کو جدید اور تیز ترین سفری سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ یہ منصوبہ تاجروں، صنعتکاروں سمیت ان علاقوں کے لوگوں کی دیرینہ خواہش پر شروع کیا گیا ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کی جا رہی ہے۔
یہ موٹروے لاہور بائی پاس انٹرچینج سے شروع ہو گی جو کہ N-5 کو M-2 کالا شاہ کاکو سے منسلک کرے گی اور سیالکوٹ کے مغرب میں 15 کلو میٹر پر جا کر ختم ہو گی جس سے کثیر آبادی کے ساتھ ساتھ کاروباری علاقے بھی مستفید ہونگے موٹروے پر 6 انٹرچینج اور 2 سروس ایریا ہونگے، ڈبلیو ایف او اس موٹروے منصوبہ کو سپانسر کریگی ٗ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی اس پر عملدرآمد کرے گی۔ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ اور کراچی موٹروے 21ویں صدی میں پاکستان بنیادی ڈھانچے کیلئے گیم چینجر منصوبے ہونگے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس سے معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے مقاصد حاصل ہو سکیں گے، جس سے پاکستان ریجنل کاروباری سرگرمیوں کا حب ہوگا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…