اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد نواز شریف (کل)22 اگست پیرکو لاہور سیالکوٹ موٹروے کا افتتاح کریں گے۔ 98 کلو میٹر موٹروے کا یہ منصوبہ 43.847 بلین ڈالرز کی لاگت سے 24 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے زرعی زمینوں سے گزرے گی جو بہت سے کاروباری سرگرمیوں والے مراکز کو بھی ایک دوسرے سے جوڑیگی ٗ موٹروے کی تعمیر سے شہریوں کو جدید اور تیز ترین سفری سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ یہ منصوبہ تاجروں، صنعتکاروں سمیت ان علاقوں کے لوگوں کی دیرینہ خواہش پر شروع کیا گیا ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کی جا رہی ہے۔ یہ موٹروے لاہور بائی پاس انٹرچینج سے شروع ہو گی جو کہ N-5 کو M-2 کالا شاہ کاکو سے منسلک کرے گی اور سیالکوٹ کے مغرب میں 15 کلو میٹر پر جا کر ختم ہو گی جس سے کثیر آبادی کے ساتھ ساتھ کاروباری علاقے بھی مستفید ہونگے موٹروے پر 6 انٹرچینج اور 2 سروس ایریا ہونگے، ڈبلیو ایف او اس موٹروے منصوبہ کو سپانسر کریگی ٗ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی اس پر عملدرآمد کرے گی۔ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ اور کراچی موٹروے 21ویں صدی میں پاکستان بنیادی ڈھانچے کیلئے گیم چینجر منصوبے ہونگے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس سے معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے مقاصد حاصل ہو سکیں گے، جس سے پاکستان ریجنل کاروباری سرگرمیوں کا حب ہوگا۔
ایک اور نئی موٹر وے،افتتاح22اگست کو وزیراعظم کرینگے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان



















































