جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

باب دوستی پر بڑا حملہ, پاکستان کا پرچم نذر آتش ۔۔بارڈر بند صورتحال کشیدہ ہو گئی

datetime 20  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے افغان مظاہرین کی جانب سے چمن میں ‘باب دوستی’ پر حملے اور پاکستانی پرچم نذر آتش کرنے کے واقعے کے بعد پاک۔افغان بارڈر کو بند کردیا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان نیٹو سپلائی اور ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اْس وقت پیش آیا جب ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے متنازع بیان کے خلاف بلوچستان میں عوام نے ایک احتجاجی ریلی نکالی اور چمن بارڈر تک جاپہنچے۔دوسری جانب افغان شہریوں نے بھی ملک کی 97 سالہ یوم ا?زادی کے موقع پر ایک ریلی نکالی اور سرحد کے قریب واقع قصبے اسپین بولدک سے گزرتے ہوئے چمن بارڈر پر باب دوستی کے سامنے جمع ہوگئے۔تاہم وہاں پاکستانی شہریوں کو دیکھ کر یہ ریلی پاکستان کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوگئی اور ریلی کے شرکاء نے چمن میں ‘باب دوستی’ پر پاکستان مخالف نعرے لگاتے ہوئے پتھر برسائے، جس سے باب دوستی کے شیشے ٹوٹ گئے۔افغان مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان مخالف نعرے درج تھے۔دوسری جانب پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے افغان شہریوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے اجتناب کیا۔
اسی دوران افغان مظاہرین نے پاکستانی مظاہرین سے پرچم چھینا اور باب دوستی پر کھڑے ہوکر پرچم کو نذر آتش کردیا، افغان مظاہرین نے گیٹ توڑ کو اندر آنے کی کوشش بھی کی، تاہم افغان ریلی کی وجہ سے باب دوستی پہلے ہی سے بند تھا۔اس واقعے کے حوالے سے ایک سینئر سیکیورٹی عہدے دار کا کہنا تھا کہ باب دوستی کے مقام پر پرچم نذر آتش کیے جانے کے بعد پاک۔افغان بارڈر کو بند کردیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’پاک۔افغان بارڈر کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے اور باب دوستی پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں، ہم اس وقت تک بارڈر کو نہیں کھولیں گے جب تک اعلیٰ افسران کی جانب سے ہمیں کوئی حکم نامہ موصول نہیں ہوتا‘۔چمن میں موجود ایک تاجر کلام الدین کا کہنا تھا کہ ’پاک۔افغان بارڈر بند ہونے سے افغانستان سے کس بھی قسم کی گاڑیاں چمن میں داخل نہیں ہوسکتیں اور یہی حال پاکستان کا ہے، پاکستان سے بھی کسی بھی قسم کی تجارتی سرگرمیاں نہیں ہوسکتیں‘۔واضح رہے کہ روزانہ ہزار سے 15 ہزار مال گاڑیاں پاک۔افغان بارڈر سے چمن اور ویش منڈی میں داخل ہوتی ہیں۔چمن کے ایک رہائشی نعمت اللہ نے ڈان کو فون پر بتایا کہ ’باب دوستی بند ہونے کی وجہ سے جمعے سے کسی بھی قسم کی تجارتی سرگرمیاں دیکھنے کو نہیں ملیں‘۔ذرائع کے مطابق باب دوستی پر پاکستانی پرچم نذر ا?تش ہونے کے واقعے کے بعد بارڈر پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور کسی بھی قسم کے ناخوشگوار حالات سے نمنٹے کے لیے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں (ایف سی) کی بڑی تعداد تعینات کردی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…