کراچی(این این آئی)سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہاہے کہ ملک کو تیسری بڑی سیاسی قوت کی اشد ضرورت ہے۔ اگر کوئی بھی جماعت سامنے نہ آئی تو 2018 میں کامیابی مسلم لیگ (ن) کے ہی قدم چومے گی۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کالاباغ ڈیم نہ بنانے کی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کالاباغ ڈیم بنانے کا فیصلہ کیا تو اس وقت کی حکومت نے انہیں کہا کہ اگرایساکیاتووہ گھر بھی نہیں جا پائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ان کے ساتھ حکمرانی کے مزے اٹھانے والے اس وقت ن لیگ کی قیادت کو برابھلا کہتے تھے اب انہیں کہتے ہیں۔پرویز مشرف نے کہا کہ اگر جنرل راحیل شریف فیلڈ مارشل بنتے ہیں تو آرمی چیف کے اختیارات بھی اپنے پاس رکھیں بصورت دیگر کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کہاکہ وہ انکشافات سے بھرپور دوسری کتاب لکھ رہے ہیں جو دو چار ماہ میں شائع ہو جائے گی۔انہوں نے یہ دعوی بھی کیاکہ آصف زرداری اب بھی نوازشریف کے ساتھ ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں نوازشریف رہیں گے تو وہ بھی بچے رہیں گے۔پرویزمشرف نے کہاکہ 2008 میں امریکی عہدے دار چاہتے تھے کہ وہ صدر رہیں اور بے نظیر وزیراعظم بن جائیں۔
2018ء کے الیکشن میں کس کی جیت ہوگی؟ پرویزمشرف نے پیش گوئی کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری



















































