جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

عوام کیلئے خوشخبری, وزیراعظم نواز شریف نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 19  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی ) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان نیوی کے وار شپ فلیٹ ٹینکر کا افتتاح کردیا‘ وزیراعظم نے کہا کہ اسٹرٹیجک پالیسی پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹینکر کی تیاری پرخوشی ہے ، امید ہے پاک ترکی تعاون سے مزید فلیٹ بھی تیار ہوں گے ، فلیٹ ٹینکر کی تیاری دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کے حصول میں مدد گارثابت ہوگی، ہمارا وژن معاشی طور پر مضبوط جمہوری پاکستان ہے، فلیٹ کی تیاری پروزارت دفاعی پیداوارمبارکباد کی مستحق ہے، پاکستان اور ترکی کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے ، ترکی سے ہمارے معاشرتی، سماجی اور تہذیبی تعلقات ہیں، دفاع کے شعبے میں دونوں ملکوں کے تعاون کو مزید بڑھائیں گے،‘ ہم پاکستان کو مضبوط‘ جمہوری اور معاشی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں‘ یقین دلاتا ہوں کہ کراچی سے گوادر تک ترقی کا نیا باب شروع ہوگا ‘ اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجز ثابت ہوگا۔ جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف پاکستان نیوی کے وار شپ فلیٹ ٹینکر کی تقریب میں شرکت کیلئے ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم کے کراچی دورے پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار‘ وزیردفاع خواجہ آصف ،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین‘ ایڈمرل ذکا اﷲ اور دیگر اعلیٰ حکام وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے پاکستان نیوی وار شپ فلیٹ ٹینکر منصوبے کا افتتاح کیا۔ وار شپ فلیٹ ٹینکر ترکی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جو 17ہزار ٹن وزنی فلیٹ کا ڈیزائن ترکی جبکہ اسے کراچی شپ یارڈ میں مکمل کیا گیا۔ فلیٹ ٹینکر پاکستان نیوی کی ضروریات پوری کرنے میں بہت معاون ثابت ہوگا۔ منصوبہ خود انحصاری کے ساتھ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعاون کی بھی مثال ہے۔
منصوبہ جنگی جہازوں کی تیاری سمیت دفاعی شعبے میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دے گا ۔وار شپ فلیٹ ٹینکر کی تیاری مقررہ وقت سے دو ماہ قبل مکمل کرلی۔ وار شپ ٹینکر ترکی کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر پاکستان کیلئے تحفہ ہے ۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے وار شپ فلیٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شپ یارڈ کی تقریب میں شرکت پر بہت خوشی ہوئی اور اس بات پر بھی خوشی ہے کہ شپ یارڈ نے 17 ہزار ٹن کا فلیٹ تیار کیا ۔ فلیٹ ترکی کی ایس یٹی ایم کمپنی کے تعاون سے تیار کیا گیا۔ ٹینکرکی تیاری سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ ملے گا اور فلیٹ کی تیاری پر وزارت دفاعی پیداوار مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلیٹ ٹینکر کی تکمیل کیلئے پاک بحریہ اور وزارت دفاعی پیداوار کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔پاکستان اور ترکی کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے جو کہ پاکستان اور ترکی تاریخ‘ ثقافت اور مذہب کے رشتوں میں بندھے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں ۔دفاع کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون مزید بڑھائیں گے ۔ہم پاکستان کو مضبوط‘ جمہوری اور معاسی طور پر مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔ پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع اس کی خوشحالی کی ضمانت ہے یقین دلاتا ہوں کہ کراچی سے گوادر تک ترقی کا نیا باب شروع ہو جو اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا ۔ وزیراعظم نواز شریف کو ایم ڈی شپ یارڈ نے فلیٹ ٹینکر کا ماڈل پیش کیا اور وزیراعظم نے وار شپ فلیٹ اور کراچی شپ یارڈ کی کامیابی کیلئے دعا کی۔وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان نیوی کے وار شپ فلیٹ ٹینکر کا افتتاح کردیا، وار شپ فلیٹ ٹینکر کو ٹگ بورڈ کے ذریعے سمندر میں اتارا گیا،وزیراعظم نے ڈوری کاٹ کر وار شپ فلیٹ ٹینکر کو سمندر میں اتارا، وار شپ ٹینکر اور کراچی شپ یارڈ کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان نیوی کے وار شپ فلیٹ ٹینکر کا افتتاح کردیا، اس موقع پر وفاقی وزرا اسحاق ڈار،وزیردفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر دفاع پیداو اررانا تنویر حسین، پاک نیوی کے سربراہ ایڈمرل ذکا اﷲ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وار شپ فلیٹ ٹینکر ترکی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جو 17ہزار ٹن وزنی ہے، فلیٹ کا ڈیزائن ترکی میں بنا جبکہ کراچی شپ یارڈ میں وار شپ فلیٹ ٹینکر مکمل کیا گیا۔ فلیٹ ٹینکر پاکستان نیوی کی ضروریات پوری کرنے میں بہت معاون ثابت ہوگا۔ منصوبہ خود انحصاری کے ساتھ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعاون کی بھی مثال ہے۔ منصوبہ جنگی جہازوں کی تیاری سمیت دفاعی شعبے میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دے گا، وار شپ فلیٹ ٹینکر کی تیاری مقررہ وقت سے دو ماہ قبل مکمل کی گئی ہے۔ وار شپ ٹینکر ترکی کی جانب سے پاکستان کیلئے جشن آزادی کے موقع پر تحفہ ہے۔ وار شپ فلیٹ ٹینکر کو ٹگ بورڈ کے ذریعے سمندر میں اتارا گیا،وزیراعظم نے ڈوری کاٹ کر وار شپ فلیٹ ٹینکر کو سمندر میں اتارا، وار شپ ٹینکر اور کراچی شپ یارڈ کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔قبل ازیں ایم ڈی یارڈ نے وزیر اعظم کو وار شپ فلیٹ ٹینکر کا ماڈل پیش کیا، اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کو وار شپ ٹینکر کی خصوصیات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…