اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ نگار نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی نے کہا کہ فوجی قیادت یہ چاہتی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پورے ملک میں ہونا چاہئے۔ پورے ملک میں دہشتگردی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز کو فری ہینڈ دینا چاہئے لیکن وہ نہیں دیا گیا۔ وزیر اعظم نے نیشنل ایکشن پلان پر اہم ترین اجلاس میں ناصر جنجوعہ کو وزیر داخلہ بنا دیا کیوں کہ چوہدری نثار اپنا ایک آزاد نظریہ اور حکمت عملی رکھتے ہیں ۔
نیشنل ایکشن پلان اجلاس میں نواز شریف نے چوہدری نثار کو بائی پاس کیا۔ نواز شریف نے کمان جنرل ناصر جنجوعہ کے ہاتھ میں دی ہوئی ہے۔سینئر صھافی صابر شاکر نے دعویٰ کیا کہ ناصر جنجوعہ کو نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد کمیٹی کا سربراہ اسلئے بنایا گیا ہے کہ کل کو اگر کوئی گند وغیرہ ، تنقید یا ری ایکشن آئے گا تو حکومت کہے گی کہ ہم نے تو جنرل ناصر جنجوعہ کو ذمہ داری دی تھی۔ صابر شاکر نے کہا کہ جنرل ناصر جنجوعہ براہ راست وزیر اعظم کے ساتھ رابطے میں ہوں گے اور نواز شریف انہیں جو حکم دیں گے وہ صرف وہی کر سکیں گے۔
نواز شریف نے آرمی چیف سے میٹنگ میں چوہدری نثار کی بجائے کس کواور کیوں بطور وزیر داخلہ شامل کیا؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری



















































