کراچی/اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )رواں برس جشن آزادی کے حوالے سے تیار کی جانے والی مصنوعات کی خریداری نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ اس سال لوگوں میں یوم آزادی کے حوالے سے کافی جوش و خروش پایا جارہا ہے اور وہ بڑے پیمانے پر جھنڈیاں، قومی پرچم، بیج اور دیگر اشیاء خرید رہے ہیں۔ اس کاروبار سے وابستہ تاجروں کے مطابق اس سال جشن آزادی کی مصنوعات کی فروخت گزشتہ برس کی نسبت دو گنا زیادہ ہیں۔ رواں برس جشن آزادی سے متعلق اشیاء کی فروخت کا آغاز جولائی کے وسط میں ہوا تھا تاہم گزشتہ برس ان کی فروخت یکم اگست سے شروع ہوئی تھی۔ کراچی میں امن عامہ کی صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر لگائے جانے والے اسٹالز کی فروخت میں 50 فیصد تک اضافہ ہوا۔ ساتھ ہی رواں برس جشن آزادی کی تقریبات، پرچم کشائی کی تقاریب، آتش بازی اور میوزیکل شوز اور سرکاری عمارتوں پر چراغاں بھی گزشتہ برس کی نسبت دوگنا ہونے کا امکان ہے۔
وی آئی پی فلیگز کے مالک شیخ نثار احمد پرچم والا نے بتایا کہ رواں برس ہماری فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت 100 فیصد اضافہ ہوچکا ہے اور ہم تمام اہداف حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں کی نسبت کراچی کے عوام میں جشن آزادی کے حوالے سے زیادہ جوش و خروش دکھائی دے رہا ہے۔ نثار پرچم والا نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ رواں برس کئی اسکولوں نے بھی 14 اگست کے حوالے سے پروگرامز کا انعقاد کیا ہے اور اس سال مذہبی اداروں اور مساجد کی جانب سے بھی جھنڈوں کی ڈیمانڈ آئی ہے جو 14 اگست کو پرچم کشائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے جھنڈوں اور دیگر اشیاء کی مانگ بہت ہی کم رہی ہے۔ نثار پرچم والا نے بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس بار ہول سیل قیمتوں میں 5 سے 10 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم بعض ری ٹیلرز 14 اگست قریب آتے ہیں صارفین سے دوگنی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔
گرومندر پر لگے ایک اسٹال پر 1.5 فٹ کا قومی پرچم 100 روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ گزشتہ برس اس کی قیمت 80 روپے تھے، اسی طرح 2 انچ سائز کی چوڑیوں کا سیٹ بھی 100 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو گزشتہ برس 80 روپے کا تھا۔ جشن آزادی کی مناسبت سے تیار ہونے والی اشیاء کی ہول سیل مارکیٹ کا گڑھ کہلانے والا حسن علی آفندی روڈ تو میلے کا سا سماں پیش کررہا ہے اور یہاں شہر کے دیگر علاقوں میں لگائے جانے والے اسٹالز کی نسبت قیمتیں کم ہیں۔ یہاں جھنڈے، ٹی شرٹس، چوڑیاں، بیجز، ہینڈ بینڈز، ٹوپیاں، ماسک، چشمے، غبارے اور قومی ترانوں پر مبنی سی ڈیز بھی موجود ہیں۔ جشن آزادی سے متعلق مصنوعات کی فروخت کے کاروبار میں رواں برس سرمایہ کاروں کی شمولیت میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا جنہوں نے ہول سیل مارکیٹس سے کافی پہلے ہی مال اٹھالیے تھے۔
آل کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر کا کہنا ہے کہ کراچی میں جشن آزادی کی مصنوعات کی فروخت اس سال تقریباً 10 ارب روپے ر وپے جو گزشتہ برس 5 ارب روپے تک محدود تھی جبکہ لاہور میں 2.5 ارب روپے سے بڑھ کر تقریباً 5 ارب روپے ہوگئی ۔ ملک بھر میں جشن آزادی کی مصنوعات کی فروخت کا کل حجم 40 سے 50 ارب روپے کے درمیان ہوسکتا ہے جو گزشتہ برس 20 سے 25 ارب روپے تھا۔
جشن آزادی کی تیاری، سابقہ تمام ریکارڈٹوٹ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑافیصلہ
-
’بیوی، بچے بضد تھے کہ مری دیکھنا ہے‘: وین حادثے میں پانچ بچوں، اہلیہ اور والدہ کو کھونے والے ملتان ک...
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
-
حکومت کا تنخواہ دار طبقے کے 4 سلیبس پر ٹیکس میں کمی اور سرچارج ختم کرنے کا اعلان
-
یکم محرم الحرام اور یوم عاشور کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کردی
-
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو اہم سہولت فراہم کر دی
-
راولپنڈی: مقامی ہسپتال کی نرس سے اجتماعی زیادتی , ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری
-
یکم جولائی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کو کتنی رقم ملے گی؟ بڑی خوشخبری آگئی
-
پاکستان ، قرعہ اندازی میں کروڑ پتی بننے والے خوش نصیبوں کا اعلان
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
عمران خان پمز ہسپتال منتقل



















































