پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

جنرل راحیل شر یف کی ہدایت پر اہم کا م کا آغا ز کر دیا گیا

datetime 11  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک ) آرمی چیف کی ہدایت پر کوئٹہ اور گردو نواح میں بھی کومبنگ آپریشن کا با قاعدہ آغاز کردیا گیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعلان پر ملک بھر کے بعد کوئٹہ اور گردونواح میں بھی کومبنگ آپریشن کا شروع کردیا گیا ہے۔سانحہ کوئٹہ کے بعد گزشتہ روز آرمی چیف نے ہدایت کی تھی کہ ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، کومبنگ آپریشن کوئٹہ کے مضافاتی علاقوں میں کیاجا رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ میں جاری کومبنگ آپریشن میں 750جوان حصہ لے رہے ہیں جس میں پولیس کے 150 ایف سی کے 500 اہلکار جبکہ اے ٹی ایف اور سی ٹی ڈی کے 100 جوان شامل ہیں، کومبنگ آپریشن کے دوران بائیومیٹرک ڈیوائس کے ذریعے شہریوں کے کوائف کی تصدیق کی جارہی ہے۔یاد رہے سانحہ کوئٹہ کے بعد آرمی چیف کی ہدایت کے مطابق ملک بھر میں بھر کومبنگ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، اس ضمن میں پہلا آپریشن گزشتہ روز کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کیا گیا جس میں 44 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں 41 اشتہاری ملزمان سمیت 198 ملزمان کو گرفتار کیاگیا ہے۔
کراچی کے علاقے محمود آباد اور اطراف کے علاقوں میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی خارجی راستوں کو سیل کرتے ہوئے ہر قسم کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ملک بھر کی طرح لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کا وسیع پیمانے پرسرچ آپریشن جاری جبکہ واہگہ بارڈر کے قریب بھی پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے، فیصل آباد کے تھانہ سول لائن پولیس کا بھی لاری اڈے کے اطراف ہوٹلوں میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔اس سے قبل نوشہرہ میں پولیس کی جانب سے کومبنگ آپریشن کیا گیا جس میں 4 افغان باشندوں سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، ڈی پی او نوشہرہ کے مطابق افغان باشندوں کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں شیخوپورہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 25 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ دہشت گردی کا نشابہ بننے والے علاقے کوئٹہ میں تاحال کوئی آپریشن نہیں کیا گیا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…