اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جب چوہدری نثار کی تقریر ختم ہوئی تو خورشید شاہ اٹھے اور انہوں نے کہا کہ ہم نے تو اپنی تقریر میں آپ پر کوئی تنقید نہیں کی اور آپ ہم پر کئے جا رہے ہیں۔ سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ جب اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کیا تو سپیکر نے مختلف لوگوں کو کہا کہ آپ جائیں اور انہیں منا لائیں۔ سینئر تجزیہ نگار نصرت جاوید نے کہا کہ میں انتہائی ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں کہ پاکستان کے بہادر شاہد ظفر عرف AKA نے تین مرتبہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کو کہا کہ آپ بھی چلے جائیں اور انہیں منا لیں۔ تو بہادر شاہ ظفر نے اپنے حکیم احسن اللہ خان کو کہا کہ چلے جائیں اور منا لائیں ۔ سینئر تجزیہ نگار نصرت جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینئر وزیر تو پیال کے راجپوت ہیں اور راجپوت کی اپنی شان، آن اور بان ہوتی ہے اسلئے انہوں نے کہا کہ “No, my foot, you can go to Hell”
نصرت جاوید نے کہا کہ پھر وزیر اعظم نواز شریف اٹھے اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار یہ واقعہ بھی ہوا کہ وہ خود اپوزیشن کو منانے گئے۔ جب وزیر اعظم لابی میں پہنچے تو انہیں پتہ چلا کہ خورشید شاہ تو اپنے چیمبر میں چلے گئے ہیں تو نواز شریف چیمبر میں گئے اور خورشید شاہ کو منا کر لائے۔ نصرت جاوید نے کہا کہ چوہدری نثار آج تاشقند کے معاہدے کے بعد کے ذوالفقار علی بھٹو ہیں۔ نصرت جاوید نے کہا کہ آج کی تاریخ لکھ لیں کہ چوہدری نثار کا آج سے ذوالفقار علی بھٹو بننے کا آغاز ہو گیا ہے اور اگر ایک مقبول لیڈر ہمیں مل گیا تو اللہ کرے ہم اس کی قیادت میں ترقی کریں۔
“Now you can go to Hell” چوہدری نثار نے نواز شریف کوکیا کہہ دیا!! وجہ کیا بنی؟ سینئر تجزیہ نگار کے تہلکہ خیز انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا



















































