پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

امریکہ ، بھارت اور افغانستا ن جنرل راحیل شریف کو ناکام کرنے کیلئے کیا کھیل کھیل رہے ہیں؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

datetime 10  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا۔ سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ، بھارت اور افغانستان تینوں اسی کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ وزیر اعظم نواز شریف پاکستان میں حکومت برقرار رکھیں اور آنے والے الیکشن میں بھی حکومت بنائیں۔ سینئر صحافی صابر شاکر نے کہا کہ امریکہ ، بھارت اور افغانستان کی سر توڑ کوشش ہے کہ جنرل راحیل شریف اور ان جیسے جرنیل پاکستانی فوج سے رخصت ہو جائیں اور وہ ایسا ہر صورت میں چاہتے ہیں۔
امریکہ ، بھارت اور افغانستان اس مقصد کیلئے ایک خفیہ کھیل کھیل رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ضرب عضب آپریشن کو خود جان مکین دیکھ کے جا چکے ہیں اور انہیں پاکستان کی مسلح افواج کی کامیابیوں کا اچھی طرح اندازہ ہو چکا ہے۔ صابر شاکر نے کہا کہ یہ ساری گیم نئے آرمی چیف اور موجودہ فوج کو ڈی گریڈ کرنے، راحیل شریف کی کامیابیوں کو ناکامیوں میں بدلنے کے لئے یہ سارا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ سپر پاور سمیت دنیا کے تین اہم ممالک راحیل شریف کی مقبولیت اور مہارت سے خوفزدہ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…