پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

کور کمانڈرز کانفرنس ،بڑا فیصلہ کرلیاگیا،تیاریاں مکمل

datetime 9  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کوئٹہ دھماکا پاکستان کی عدلیہ پر بزدلانہ حملہ ہے، حملے میں ہسپتال کو نشانہ بنانا آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو کم کرنا ہے ٗمسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حاصل ثمرات ضائع نہیں ہونے دیگی۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حاصل ثمرات ضائع نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے کمانڈرز اور انٹیلی جنس اداروں کو کومبنگ آپریشن بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں اوران کے خفیہ ٹھکانوں کوپوری قوت سے ختم کیا جائے، دہشت گردوں اور ان کے خفیہ ٹھکانوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں تیز کی جائیں۔آرمی چیف نے کہا کہ کمانڈرز صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تمام ضروری مدد فراہم کریں،صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تربیت، وسائل، پلاننگ میں مدد دیںآرمی چیف نے کمانڈرز کوہدایت دی کہ انسداد دہشت گردی کے لئے موثر کارروائیوں کے لئے صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت، وسائل اور منصوبہ بندی کے ذریعے ان کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے مکمل مدد کی جائے۔۔کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک بھر میں جاری فوجی آپریشن اور انسداد دہشت گردی کے تناظر میں اندرونی و بیرونی سلامتی صور ت حال پر بریفنگ دی گئی۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…