لندن /کوئٹہ (آئی این پی)شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ( داعش) اور کالعدم جماعت الاحرار نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی۔برطانوی اخبار’’ ڈیلی میل‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیاہے کہ داعش نے کوئٹہ میں خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔امریکی خبررساں ادارے ’’اے پی ‘‘ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دھڑے کالعدم جماعت الاحرار نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے ای میل کے ذریعے جاری بیان میں دھمکی دی ہے کہ اسطرح کے مزید حملے بھی کیے جائیں گئے جبکہ حالیہ حملے کی جلد ویڈیو جاری کی جائے گی ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ انکے لوگوں نے ہی بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال کاسی کو نشانہ بنایا ہے جس کے بعد ہسپتال میں ہجوم کو نشانہ بنایاگیا۔کوئٹہ کے سول ہسپتال میں فائرنگ کے بعد خودکش حملہ اس وقت کیا گیا جب منوجان روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے بلوچستان بار کونسل کے صدر بلال انور کاسی کی میت کو ہسپتال لایا گیا۔حملے میں 70افراد جاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اس موقع پر وکلا اور صحافیوں سمیت سول سوسائٹی کے متعدد افراد ہسپتال میں موجود تھے۔ خود کش حملے کے بعد ہر طرف لاشوں کے ڈھیر لگ گئے۔شہدا میں سینئر قانون دان اور میگاکرپشن کیس میں صوبائی مشیر خزانہ خالد لانگو کے وکیل بازمحمد کاکڑ سمیت متعدد وکلا اور نجی ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد خان اور محمود خان بھی شامل ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان



















































