کراچی( آ ن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جشن آزادی کی مناسبت سے تمام سرکاری افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے زیر استعمال گاڑیوں پرقومی پرچم آویزاں کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی مرادعلی شاہ نے تمام سرکاری افسران کو گاڑیوں پرقومی پرچم لگانے کی ہدایت کی ہے اور اس کے ساتھ ہی انہیں متنبہہ بھی کیا گیا ہے کہ گاڑی پرقومی پرچم نہ لگانے والے افسران اور عملے کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔دوسری جانب مراد علی شاہ نے سی ایم ہاؤس میں تعینات افسران اورملازمین کو اپنی گاڑی وزیراعلیٰ ہاؤس کے اندر پارک کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ جس کے بعد وزیراعلی کے سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری اور ڈی ایس اسٹاف تک کی گاڑیاں باہر پارک میں کھڑی کی گئیں۔واضح رہے کہ وزیراعلی سندھ نے دو روز قبل گاڑی پر قومی پرچم نہ لگانے والے ایک سرکاری افسر کو اس کی گاڑی سے اتار دیا تھا۔
سرکاری افسران اپنی گاڑی پر یہ چیز لازمی آویزاں کریں وزیر اعلیٰ سند ھ نے ہدایت جا ری کر دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا



















































