جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

نہتے کشمیریوں کیلئے یہ کام فوری کیا جائے وزیر اعظم نواز شریف نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 6  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کے تشدد سے زخمی ہونے والوں کے علاج معالجے اور اس دوران ان کے قیام و طعام کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنی آزادی اورحق خودارادیت کے لئے پْرعزم ہیں، بھارت نے ریاستی آپریشن کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو چھلنی کیا، قابض بھارتی فوج نے چھرے والی بندوقوں سے سیکڑوں کشمیریوں کو بینائی سے محروم کیا۔
بھارت زخمی کشمیریوں کو طبی امداد تک رسائی کی بھی اجازت نہیں دے رہا، بھارتی فورسز کشمیریوں کو طبی امداد دینے والے اسپتالوں اور ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلا ف ورزیاں پاکستان کو طبی امدادکے لئے مجبور کررہی ہیں لیکن بھارت اس کی بھی اجازت نہیں دے رہا۔ عالمی برادری زخمی کشمیریوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے پاکستان کی طرف سے اثر و رسوخ استعمال کرے۔وزیراعظم نواز شریف نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں زخمی کشمیریوں کے علاج کے انتظامات کیے جائیں، حکومت پاکستان زخمی کشمیریوں کے سفر ، قیام، علاج کے اخراجات برداشت کرے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…