کراچی(مانیٹر نگ ڈیسک ) نشان حیدر کا اعلی اعزاز پانے والے شہید میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 93 واں یوم پیدائش آج عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور اس سلسلہ میں ملک بھرمیں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ستمبر 1965 کی پاک بھارت جنگ میں دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے نڈرجوان میجرراجہ عزیز بھٹی نے بارہ ستمبر کو جام شہادت نوش کیا تھا جس پر انہیں سب اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔
نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے سپوت شہید راجہ عزیز بھٹی اگست انیس سو اٹھائیس کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے، راجہ عزیزبھٹی قیام پاکستان کے بعد اکیس جنوری انیس سو اڑتالیس کو پاکستان ملٹری اکیڈمی میں شامل ہوئے، انہوں نے بہترین کیڈٹ کے اعزاز کے علاوہ شمشیرِاعزازی اور نارمن گولڈ میڈل حاصل کیا اور ترقی کرتے کرتے انیس سو چھپن میں میجر بن گئے، چھ ستمبر کو جب بھارت حملہ آور ہوا تو ایک سو اڑتالیس گھنٹے تک مقابلہ کیا۔
بارہ ستمبر انیس سو پیسنٹھ کو بی آر بی نہرپرمورچے میں سینہ تان کر بیک وقت ٹینک سکواڈرن، پیدل فوج اور توپ خانہ سے گولہ باری کی رہنمائی کرتے ہوئے، دشمن کو زبردست جانی نقصان پہنچاکراور بے پناہ سامانِ حرب تباہ کرکے جام شہادت نوش کیا۔نڈراوربہادرجوان میجرراجہ عزیز بھٹی صبح کے ساڑھے نو بجے دشمن کی نقل وحرکت کا دوربین سے مشاہدہ کرنیوالے ہی تھےکہ فولاد کا ایک گولہ انکے سینے کو چیرتا ہوا پار ہوگیا،ایثار کا مجسمہ، فرض شناس عظیم ہیرو نےاپنی جان وطن کی حرمت کے لئے نذردی۔
واضح رہے کہ راجہ عزیز بھٹی شہید آُس عظیم خاندان کے چشم و چراغ تھے کہ جس سے دو اور مشعلیں روشن ہوئیں ایک نشان حید اور نشان جرات پانے والے واحد فوجی محترم میجر شریف جب کہ دوسرے موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ہیں۔یاد رہے میجر شریف شہید اور موجودہ چیف آرمی چیف راحیل شریف سگے بھائی ہیں جب کہ میجر عزیز بھٹی اِن کے ماموں ہیں۔
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 93 واں یوم پیدائش آج عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان



















































