اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک آئی ایم ایف کو خداحافظ کہہ دیں گے ،کراچی سمیت پورے میں امن قائم ہو چکا ہے ،ملک میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کیلئے نیا پلان تشکیل دے دیا ہے ،مسلم لیگ (ن) کا ریکارڈ ہے کہ وہ ترقی کی سیاست کرتی ہے ،ہم آج کے ساتھ ساتھ مستقبل کو بھی روشن بنانے کے لئے پر عزم ہیں،عوام جانتے ہیں کہ کون ترقی کی سیاست کرتے ہیں اور کون انتشار پھیلانے کی ناکام کوششیں کر رہا ہے ،1602011 میں بڑے لوگوں نے سیاست چمکانے کی کوشش کی لیکن 2013 کے انتخابات میں عوام نے ہمیں منتخب کیا، گلگت بلتستان کے انتخابات، لوکل باڈیز کے انتخابات، کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات اور اب آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوام نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا،آج پاکستان کا شمار صرف ابھرتی ہوئی مارکیٹوں ہی میں نہیں بلکہ ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ہو رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا،وزیر اعظم نواز شریف اجلاس کے لیے پہنچے تو پارلیمانی پارٹی کے ممبران نے انکا والہانہ استقبال کیا،اجلاس میں ناراض اراکین قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کے سامنے شکایتوں کے انبار لگا دیئے اورکہا کہ ہمیں کئی مسئلہ ہو تو وزراء ہم بات تو کیا ملنا گورا نہیں کرتے اگر وزراء ہماری بات نہیں سنتے تو ہم کہاں جائیں ؟جس پر وزیر اعظم نے وفاقی وزراء کی خوب سرزنش کی اور حکم دیا کے اراکین قومی اسمبلی کا کوئی بھی مسئلہ ہواسے اسی وقت حل کیا جائے جس پر ناراض اراکین قومی اسمبلی نے اطمینان کا اظہار کیا۔
اجلاس میں ارکان نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا،وزیراعظم نے رکان کے حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں،وزیراعظم نے آئندہ 2سال میں ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کے پروگرام سے بھی آگاہ کیا جبکہ وزیر اعظم نے ہدایت کی کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے دوران بلدیاتی نمائندے،عوام سے رابطے میں رہیں۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں،پاکستان عوام با شعور ہو چکے ہیں،آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی ایک تاریخی کامیابی ہے،ہمیں اپنے کام کی رفتار کو مزید تیز کرنا ہے، ایک نئے جذبے کے ساتھ ہمیں اپنی حکومت کے آخری دو سالوں کے دوران لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1602013 میں جب ہماری حکومت آئی تو ہمارے لئے تین بڑے چیلنجز تھے لیکن ہم نے نیک نیتی کے ساتھ ملک کو سنبھالتے ہوئے دہشتگردی کا خاتمہ، معیشت کی بحالی اور توانائی کے بحران پر قابو پامیں لگ گئے جس کے اثرات آج ہر پاکستانی محسوس کر رہا ہے جس کا ثبوت آزاد کشمیر کے انتخابات کی صورت میں موجود ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ الحمداللہ، دہشتگردی پر قابو پا لیا گیا ہے، ضرب عضب کے نتیجے میں دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے،میں پاک فوج، پولیس، سلامتی کے اراروں اور عوام کے عزم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
روا ں سال کے آخر تک خدا حا فظ کہہ دینگے , نواز شریف نے اعلان کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل



















































