دبئی (آئی این پی) سابق صدر اور آل پاکستان مسلم کے چیئرمین پرویز مشرف نے کہا ہے کہ یہ بات درست نہیں کہ فوج حکومت چلا رہی ہے ، اچھی ہے یا بری مگر حکومت کو حکومت ہی چلا رہی ہے، ہماری تنظیم ملک بھر میں پھیل چکی ہے،دبئی میں کوئی سیاسی سرگرمیاں نہیں کیں صرف دوستوں سے ملاقاتیں کرتا ہوں ،۔ وہ بدھ کو دبئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ دبئی میں کوئی سیاسی سرگرمیاں نہیں کیں بلکہ دوستوں سے ملاقاتیں کرتا ہوں۔ہماری تنظیم ملک بھر میں پھیل چکی ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ ہر ادارے کو اچھا کام کرنا چاہیے۔جب ادارے کام اچھا نہیں کرتے تو دوسرے پلئیر آجاتے ہیں۔ یہ بات درست نہیں کہ فوج حکومت چلا رہی ہے۔ اچھی ہے یا بری مگر حکومت کو حکومت ہی چلا رہی ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ کراچی میں 70 فیصد ہلاکتیں سیاسی ہوتی ہیں اگر کراچی میں ایم کیو ایم ، پیپلز پارٹی ،اے این پی پر چیک رکھیں تو 60 فیصد ہلاکتیں بند ہوجائیں گی۔ سابق صدر نے کہا کہ کراچی میں ہونے والی فرقہ واریت کا بیس پنجاب ہے۔ وہاں کاروائی ہوگی تو کراچی میں فرقہ واریت کنٹرول میں آئے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل



















































