بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

یوم آزادی کی آمد۔۔۔ جنرل راحیل شریف سب پر بازی لے گئے

datetime 3  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول ترین شخصیت ہیں۔ جنرل راحیل شریف پاکستان کے پہلے آرمی چیف ہیں جن کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ ہر پاکستانی ان کی مدت ملازمت میں توسیع کا خواہاں ہے۔ پاک فوج کے سپہ سالار راحیل شریف کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ماہ اگست کے آغاز سے ہی 14 اگست کو یوم آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں اور ان تیاریوں میں جہاں جھنڈوں اور بیجز پر پاکستان کا جھنڈا بنایا جا رہا ہے وہیں عوام بڑی تعداد میں جنرل راحیل شریف والے بیجز بھی خرید رہی ہے۔
یوم آزادی کے حوالے سے مخلتف سٹالز پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصاویر، بیجز اور لاکٹ بھی دستیاب ہیں جو ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو رہے ہیں۔ آرمی چیف کی تصاویر والے بیجز، لاکٹ اور دیگر اشیاء کی فروخت کا عالم یہ ہے کہ سٹالز مالکان کو ایک دن میں دو دو بار مال منگوانا پڑتا ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق آرمی چیف کے بیجز، لاکٹ وغیرہ روزانہ تقریباََ50ہزار سے 1 لاکھ کی تعداد میں فروخت ہو رہے ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مقبولیت کا سبب پاک فوج کے ضرب عضب آپریشن میں شاندار کارناموں اور ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔ آرمی چیف کی سرکردگی میں پاک فوج عوام کے دلوں میں گھر کر گئی ہے۔ واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف پاکستان کی تاریخ کے تمام جرنیلوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقبولیت میں سب پر بازی لے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…