پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

نو از شریف کی نااہلی کیس الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آگئی

datetime 3  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک ) الیکشن کمیشن وزیراعظم کیخلاف نااہلی کی درخواستوں کی سماعت آج سے کرے گا، درخواستیں پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کیخلاف نااہلی کی درخواستوں کی سماعت الیکشن کمیشن آج سے شروع کرے گا، رواں سال چوبیس جون کو تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ وزیراعظم نواز شریف نے دوہزار تیرہ انتخابات میں کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے۔
ستائیس جون کو پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب،حمزہ شہباز،اسحاق ڈار اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف درخواست دائر کی، پیپلزپارٹی کا مؤقف ہے کہ انکم ٹیکس گوشواروں میںوزیراعظم اور انکے اہل خانہ نے حقائق چھپائے، وزیراعظم نے اپنی اہلیہ کلثوم نواز اور بچوں کے اثاثے ظاہر نہیں کئے جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اہلیہ مریم نواز کے اثاثر الیکشن کمیشن کو درست نہیں بتائے۔
پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم نے جان بوجھ کر بچوں کے اثاثوں کا ذکر نہیں کیا، عوامی مسلم لیگ کا مؤقف ہے کہ وزیراعظم نے قوم سے چودہ آف شور کمپنیاں چھپائی۔الیکشن کمیشن کی غیرفعالی کے دوران حزب اختلاف نے چار الگ الگ درخواستیں جمع کرائیں تھیں، جس پر الیکشن کمیشن آج سے درخواستوں کی ابتدائی سماعت ایک ساتھ شروع کرے گا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…