پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب میں پھنسے لو گو ں کیلئے خو شخبر ی نواز شریف نے ہدایا ت جا ری کر دیں

datetime 2  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،ریاض (آن لائن)وزیراعظم نوازشریف نے سعود ی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتکانے کو ہیلپ سینٹر قائم کرنے کی ہدایت دیدی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے دمام میں پھنسے پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے پاکستانی سفارت خانے کو سینٹر قائم کرنے کی ہدایت کر دی ہے جس کے بعد پاکستانی سفارتخانے نے مدد کا کام شروع کر دیاہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پھنسے مزدوروں کی ہر ممکن مدد کی جائے،گھروں سے دور پاکستانی مزدور ہماری طاقت اور فخر ہیں ۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایات پر سعودی عرب میں پاکستانی سفارتحانے میں وہاں پھنسے پاکستانیوں کی مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے سہولت سینٹر قائم کیا گیاہے۔ترجمان وزیر اعظم نے مزید بتایا کہ و زیر اعظم نے مزدوروں کی مدد اورشکایات حل کرنے کی ہدایات دی تھیں،جبکہ سعودی بادشاہ نے بھی بقایاجات کی ادائیگی کے احکامات دے دیئے ہیں۔واضح رہے کہ بڑی تعداد میں پاکستانی سعودی عرب کے شہر دمام میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور اقاموں کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے پھنس گئی ہے اور مسلسل پاکستانی حکومت سے مدد کی اپیل کی جاتی رہی تاہم آخر کار وزیراعظم نوازشریف نے اس کا نوٹس لے لیاہے اور ہر ممکن مدد کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…