پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی مشہور شخصیت کو صدار ت کا عہدہ دینے کی تیا ریا ں شروع کر دیں

datetime 28  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھوئی رٹہ (آن لائن ) پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سابق وزیراعظم صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کو پیپلزپارٹی میں واپس لانے اور صدارت دینے کیلئے سرگرم ہوگئی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ، بیرسٹر سلطان محمود محتاط ہو گئے پاکستان کے الیکشن 2018ء کے نتائج تک فیصلہ نہ کرنے کا عندیہ دے دیا، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آزاد کشمیر کے حالیہ الیکشن میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی بدترین شکست نے دونوں جماعتوں کو ایک دوسرے کے قریب لا کھڑا کیا ہے پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سنجیدگی سے غور کر رہی ہے کہ سلطان محمود کو بغیر پیپلز پارٹی کے بدترین شکست ہوئی ہے۔
جبکہ سلطان محمود چوہدری کے کیمپ میں بھی مسلم کانفرنس سے بے فائدہ اتحاد اور پیپلز پارٹی سے علیحدگی پر پچھتاوا کی کیفیت ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں پارٹیوں کی سیاسی ناؤ ڈوبنے کے بعد دونوں اطراف سے نرم رویہ اپنایا جا رہا ہے پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت تین بار اپنے نمائندوں کے ذریعے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو واضح پیغام دے چکی ہے کہ آپ پیپلز پارٹی میں واپس آجائیں صدارت آپ کی منتظر ہے جبکہ ذرائع نے بتایا کہ بیر سٹرسلطان محمود چوہدری پارٹیاں بدلنے میں بدنامی کے بعد خاصے محتاط ہو گئے ہیں وہ پاکستان کے الیکشن 2016ء کے انتظا ر میں ہیں کہ کون کامیاب ہوتا ہے ذرائع نے بتایا کہ بیر سٹر سلطان محمود چوہری نے مستقبل کے فیصلے کیلئے اپنے قریبی رفقاء سے صلاح مشورے شروع کر دئیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…