اسلام آباد (خصوصی رپورٹ:رئیس احمد خان) وزیراعظم میاں نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر خان کو وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد کرنے کی منظوری دیدی ۔ بدھ کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر کو وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر‘ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید‘ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر‘ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی‘ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار سکندر حیات ‘ شاہ غلام قادر‘ مشتاق منہاس‘ جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ سردار خالد ابراہیم سمیت آزاد کشمیر سے منتخب ہونے والے اراکین قانون ساز اسمبلی نے شرکت کی۔
آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم ، نواز شریف نے منظوری دیدی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری



















































