جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

جنرل راحیل شریف کو کو ئی اور عہداہ دینے کی تیا ریا ں ۔۔۔؟ سنیئر سیا ستدان کے اہم انکشا فات

datetime 25  جولائی  2016 |

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ومتروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پرکمیشن بنانے میں عمران خان سنجیدہ نہیں ہیں، پی ٹی آئی کوہر الیکشن میں شکست ہورہی ہے وہ صرف وزیراعظم نوازشریف کو ٹارگٹ کرنا چاہتے ہیں اور7 اگست کو ان کی احتجاج کی کال بھی دھرنے کی طرح ناکام ہوگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدیق الفاروق نے کہا کہ میرے خیال میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف مدت ملازمت میں توسیع لینے میں دلچسپی نہیں رکھتے جبکہ حکومت ان کی خدمات کے پیش نظر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی یا اور کوئی اہم عہدہ دے سکتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ پاناما لیکس پر وزیراعظم نوازشریف خود پارلیمنٹ کے سامنے پیش ہوئے لیکن اس وقت اپوزیشن بائیکاٹ کرکے چلی گئی، اب بھی عمرا ن خان نہیں چاہتے کہ ٹی او آرز کے لیے کمیشن بنے اور انکوائری ہو کیونکہ وہ خودآف شور کمپنی بناچکے ہیں اوران کے خاص بندے بھی اس کی زد میں آتے ہیں، وہ صرف وزیراعظم نواز شریف کوبلیک میل کرناچاہتے ہیں لیکن ان کو پتہ نہیں کہ ملک کے عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں، عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا ہے، پہلے انھوں نے دھرنے دے کر ملک کو نقصان پہنچایا اب پھراحتجاج کی کال دے رہے ہیں۔چیرمین متروکہ املاک بورڈ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی تمام پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئی ہیں ان کی کوئی عزت نفس نہیں ہے، انھوں نے کہا کہ کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی، پیپلزپارٹی اپنی کرپشن چھپانے کے لیے دھاندلی کے الزامات لگا رہی ہے، حکومت کے خاتمے کی تمام افواہیں جھوٹی ہیں، نوازشریف اورشہباز شریف میں کوئی اختلاف نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…