جمعہ‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2026 

الطاف حسین کا راحیل شریف کو خط منظر عام پرآ گیا, متن نے نئی بحث چھیڑ دی۔۔ کیا کہا؟ جانئے

datetime 23  جولائی  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے آرمی چیف کے نام اہم خط لکھ دیا۔ تفصیل کے مطابق ایم کیو ایم کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری الطاف حسین نے خط کے متن نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ الطاف حسین کی جانب سے آرمی چیف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ عوام کی مشکلات ، پریشانیوں اور تکالیف پر آپ جیسے ذمہ داروں کی سنگین غفلت باعث حیرت ہے۔ الطاف حسین کی جانب سے لکھے گئے خط کو ہو بہو ذیل میں پڑھا جا سکتا ہے۔

20جولائی2016ء
جنرل راحیل شریف صاحب
چیف آف آرمی اسٹاف

اسلام علیکم
میں نے بہت محنت کے بعد آپ کے آفس کا ٹیلی فون نمبر اور فیکس نمبر حاصل کیا۔ بار بار رابطہ کرنے پر کسی بھی ٹیلی فون نمبر پر آپ سے رابطہ نہ ہوسکا۔ اس کے بعد میں نے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹنٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ٹیلی فون نمبرز کی تلاش شروع کی اور ان کے نمبر بھی حاصل کرلئے لیکن حسب سابق ان کے بھی کسی ٹیلی فون نمبر پر رابطہ نہیں ہوسکا۔ عوام کی مشکلات ، پریشانیوں اور تکالیف پر آپ جیسے ذمہ داروں کی سنگین غفلت باعث حیرت ہے۔
جنرل راحیل شریف صاحب!
میں آپ سے ایک سوال کرنا چاہتا تھا کہ آپ کے والد محترم بقیدحیات ہیں یا اللہ کوپیارے ہوچکے ہیں۔ ہر دونوں صورتوں میں اگر وہ زندہ ہیں تو اللہ تعالیٰ انہیں صحت عطا فرمائے اور اگر وہ انتقال کرچکے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔
جنرل راحیل شریف صاحب!
اب میں اپنا سوال آپ کے سامنے رکھتا ہوں کہ آپ کے والد کی بزرگی، طویل العمری اور بیماری کی حالت میں کسی وقت قانون نافذ کرنے والے ادارے گھر پر چھاپہ مار کروالد محترم کی بے حرمتی کریں تو آپ کے دل پر کیا گزرے گی جیسا کہ دو گھنٹے قبل ملک کے معروف سائنسدان اور سینئر پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ جو اپنی طویل العمری اور دل کے عارضے کی وجہ سے بستر علالت پر صاحب فراش ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ کی پوری زندگی لاکھوں طلبہ کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں گزری۔آج صرف اس لئے کہ وہ مہاجر ہیں اور ہاں میں اس بات کابھی اقرار کرتا ہوں کہ وہ ایم کیوایم کے بہت بڑے سپورٹر بھی ہیں لیکن لڑنے، مرنے، مارنے اور جھگڑا کرنے کے قطعی قابل نہیں ہیں ان کے گھر پر چھاپہ مار کر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈاکٹر خانزادہ صاحب اور ان کے گھر والوں کی جو بے حرمتی کی ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اگر آپ کے اندر ذرا برابر ایمان کی رمق اور اللہ تعالیٰ کا خوف موجود ہے تواس چھاپے کی فوری تحقیقات کرائیں اور جو باوردی اہلکار و افسران اس جرم کے ذمہ دار ہیں انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

خیر اندیش،
الطاف حسین
بانی و قائد متحدہ قومی موومنٹ

 

0cd5d201-d4c5-4063-a762-8f1d43d12d76

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہائوس آف شریف


جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…