پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

’’آج شام وزیر اعظم نواز شریف کا قوم سے اہم خطاب‘‘ کیا پیغام دینے جا رہے ہیں ؟جانئے

datetime 20  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک ) وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف آج شام ویڈیو پیغام جاری کریں گے۔یہ پیغام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ پرہو گا ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم پاکستان کشمیر پر حکومتی پالیسی پر عوام کو اعتماد میں لیں گے ۔اس سے پہلے وزیر اعظم نواز شریف نے یوم سیاہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر کو کسی بھی طرح بھارت کا داخلی مسئلہ تسلیم نہیں کیا جا سکتا ۔ بھارت یہ بات سمجھ لے کہ وہ اب نہ تو لوگوں کے ذہنوں پر تالے لگا سکتا ہے نہ ہی ان کی آواز دبا سکتا ہے ۔ پوری پاکستانی قوم بھارتی مظالم پر سراپا احتجاج ہے ۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ، سفارتی ، سیاسی اور انسانی حقوق کے ہر محاذ پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے ۔نواز شریف کا مزید کہنا تھا پاکستان آزمائش کی ہر گھڑی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور پاکستانی قوم آج کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرے گی جب کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ناقابل برداشت ہیں، مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم نے ہمیں اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…