پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

جاگتا سپہ سالار۔۔۔ آدھی رات کو جنرل راحیل شریف کے اقدام نے سب کو حیران کردیا

datetime 19  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا ہے کہ ان کے مغوی بیٹے کی بازیابی میں تمام کردارپاک فوج کا ہے۔بازیاب بیٹے کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ انہیں اغوا کاروں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ٗان کا بیٹا خیریت سے ہے، ان کے بیٹے کی بازیابی کے لئے تمام کارروائی فوج نے کی ہے، ان کا بیٹا حکومتی اقدامات کی وجہ سے بازیاب ہوا ہے اورپاک فوج بھی حکومت پاکستان کا حصہ ہے۔ وہ اللہ کے شکرگزارہے جس نے انہیں اس ساری صورت حال میں صبر، استقامت اور حوصلہ دیا۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ انہیں اغواکاروں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں، جس دن ان کا بیٹا اغوا ہوا تھا اسی روز جنرل راحیل شریف نے بازیابی کی یقین دہانی کرائی تھی۔ انہیں رات 3 بجے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے فون کرکے بیٹے کی بازیابی سے متعلق آگاہ کیا، آرمی چیف کے فون کے بعد ان کی بیٹے سے بات بھی کرائی گئی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے تمام معاملات طے کرکے بیٹے کو گھر پہنچایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…